
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہوگیا۔اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 878 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 963 پوائنٹس پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 84 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکانانٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 7 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔