برونائی کے سلطان کی بیٹی، وراثت کا لالچ اور پرتعیش زندگی: 84 سالہ خاتون جنھوں نے اپنے بیٹے کو بھی فراڈ کا نشانہ بنایا


پرتعیش رہن سہن کے لیے اپنے ہی بیٹے سے مبینہ فراڈ کرنے والی 84 سالہ برطانوی خاتون، جو حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایک ڈاکومینٹری میں دکھائی دیں تھیں، پر سنگاپور میں فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی اس ڈاکومینٹری، ’میٹر آف دی لاسٹ ورلڈ‘، کے منظر عام پر آنے کے بعد مقامی میڈیا کے مطابق 84 سالہ ڈیون میری کے مبینہ فراڈ کا نشانہ بننے والے مذید افراد بھی سامنے آئے ہیں جنھوں نے پولیس کو شکایات درج کروائی ہیں۔سنگاپور کی رہائشی ڈیون میری پر الزام ہے کہ انھوں نے ان افراد سے پیسے لیے اور انھیں کہا کہ ان کو برونائی کے شاہی خاندان سے ملنے والی وراثت کے بعد واپس مل جائیں گے۔2020 میں ڈیون نے لندن کے پیسٹری شیف گریہم ہورنیگولڈ سے رابطہ کیا تھا اور دعوی کیا کہ وہ ان کی بچھڑی ہوئی والدہ ہیں۔ بعد میں ہونے والے ایک ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ ڈیون واقعی گریہم کی والدہ تھیں۔ تاہم ڈیون نے اپنے بیٹے کو بھی مبینہ طور پر اسی طرح فراڈ کا نشانہ بنایا۔سنگاپور کے میڈیا چینل نیوز ایشیا کے مطابق ہفتے کے دن جب ڈیون کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی ہوئی، جہاں ان پر فراڈ کے پانچ الزامات ہیں، تو وہ ایک ہسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی تھیں۔ڈیون پر الزام ہے کہ انھوں نے سنگاپور اور فرانس میں تین افراد سے رابطہ کرنے کے بعد دعوی کیا کہ وہ برونائی کے شاہی خاندان کی رکن ہیں اور شدید بیمار ہیں۔ ان افراد نے ڈیون کو پیسے بھجوائے۔پرتعیش زندگیاب تک یہ واضح نہیں کہ ڈیون کے فراڈ کا نشانہ بننے والے افراد نے مجموعی طور پر کتنی رقم کھوئی ہے تاہم سنگاپور پولیس کا دعوی ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق پانچ فراڈ کیسز میں اب تک دو لاکھ امریکی ڈالر کی رقم کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔اگر انھیں سزا ہو جاتی ہے تو ان کو 20 سال تک کی قید ہو سکتی ہے اور جرمانہ اس کے علاوہ ہو گا۔25 مارچ کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی دستاویزی فلم ’مدر آف آل سکیمز‘ میں ڈیون اور گریہم کی ملاقات کا احاطہ کیا گیا ہے۔بلند و بالا چمکتی عمارتیں اور فراڈ کی داستانیں: فریب کی بنیاد پر تعمیر کیے گئے شہر میں بی بی سی نے کیا دیکھا؟آن لائن فراڈ: ایمازون کا گفٹ واؤچر جو انڈین خاتون کو 51 لاکھ روپے سے محروم کر گیاوہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہےاے آئی ایپ، ناقابل یقین منافع اور چینی ملزمان: وہ سٹاک فراڈ جس میں پاکستانی شہری کروڑوں روپے گنوا بیٹھےاس دستاویزی فلم کے مطابق ڈیون نے اپنے بیٹے گریہم کو بتایا کہ وہ برونائی کے سلطان کی غیرقانونی لیکن امیر بیٹی ہیں اور اپنے بیٹے سمیت ان کے دوستوں کو قیمتی تحائف دیے جن میں گاڑیاں اور مکان بھی شامل تھے۔گریہم، جو معروف ریسٹورنٹ میں کام کرتے ہیں، اور ڈیون کا تعلق مضبوط ہوتا چلا گیا۔ تاہم پھر ڈیون نے اپنے بیٹے اور ان کے دوستوں کے ذریعے اپنے بلوں کی ادائیگی کروانا شروع کی اور ایک دن اچانک غائب ہو گئیں۔ گریہم کے مطابق انھوں نے اس طریقے سے تین لاکھ پاؤنڈ گنوا دیے۔دستاویزی فلم کے مطابق ڈیون کو ماضی میں برطانیہ میں چوری اور فراڈ کے الزامات میں سزا ہو چکی تھی۔وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہےبلند و بالا چمکتی عمارتیں اور فراڈ کی داستانیں: فریب کی بنیاد پر تعمیر کیے گئے شہر میں بی بی سی نے کیا دیکھا؟آن لائن فراڈ: ایمازون کا گفٹ واؤچر جو انڈین خاتون کو 51 لاکھ روپے سے محروم کر گیااے آئی ایپ، ناقابل یقین منافع اور چینی ملزمان: وہ سٹاک فراڈ جس میں پاکستانی شہری کروڑوں روپے گنوا بیٹھے’کبھی کبھی ذاتی تصاویر بھی بھیجتی تھی‘: فرضی خاتون کی محبت جو بزرگ شخص کو سڑک پر لے آئی

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ٹوٹی ونڈ سکرینز، ڈینٹ، پارٹس کی دگنی قیمتیں اور ایڈوانس بکنگ: اسلام آباد میں ژالہ باری سے تباہ گاڑیوں کے متاثرین کو کن مشکلات کا سامنا رہا؟

ناریل میں پانی کیسے بھرتا ہے؟ جانیے قدرت کے اس معجزے کا راز

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کا معاملہ: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور پارٹی رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا

عمران خان کی بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے متعدد اراکین پولیس کی حراست میں

نوجوان کے قتل کے الزام میں سابق پولیس ایس پی گرفتار: ’لاش کو چھپانے کے لیے گوبر استعمال کیا گیا‘

چینی سرمایہ کاری پر تشویش: چین کے پاس برطانیہ کے کتنے اہم انفراسٹرکچر کا کنٹرول ہے؟

بوڑھا باپ اور جوان بیٹا ایک ہی دن دلہا بن گئے۔۔ دلچسپ واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

دروازے سے برف ہٹاتے رہے۔۔ اسلام آباد میں شدید اولے گرنے سے عمر گل کے گھر کا کیا حال ہوا؟ ویڈیو

مالیاتی خواندگی اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہے

پاکستان اور بنگلہ دیش کے خارجہ سیکریٹریز کا 15 سال بعد اجلاس: ’دونوں ممالک کے تعلقات اب نئی سطح پر پہنچ جائیں گے‘

’ڈاکٹر ہارون اور نامردی کا علاج‘

سونے کی قیمت آسمان چھو گئی۔۔ فی تولہ سونا مزید مہنگا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

مریم نواز، کسان کارڈ اور ’بے نظیر والے پیسے‘: کیا پنجاب حکومت کو ’ایک سال میں 80 منصوبوں‘ کا سیاسی فائدہ ہوا؟

کچھ بھی ہو شادی تو اسی سے کروں گی۔۔ لڑکی کی ماں ہونے والے داماد کے ساتھ کیوں فرار ہوئی؟ اصل کہانی نے دماغ چکرا دیے

ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کا دوسرا دور روم میں ہوگا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی