فیصل بینک کا پاکستان فنانشل لٹریسی ویک2025 ء میں تعاون کرنےکا اعلان


کراچی، 8 اپریل، 2025: پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے تحت ہونے والے فنانشل لٹریسی ویک 2025 میں بھرپور تعاون کرے گا، جو کہ 14 تا18 اپریل 2025 تک جاری رہے گا۔ رواں سال فنانشل لٹریسی ویک کا عنوان"مالی شمولیت: باہمی تعاون اور جدت کے ساتھ" ہے۔ مالیاتی تعلیم کے ذریعے پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے اور ملک بھر میں مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کے پختہ عزم کے ساتھ فیصل بینک ایس بی پی کے وژن کے مطابق ملک گیر مہم میں شرکت کرے گا۔ فیصل بینک نے مالیاتی خواندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور عوام کی مالیاتی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک بھرپور اور معلوماتی ہفتہ کی منصوبہ بندی کی ہے، جس کے دوران اہم اضلاع میں مالیاتی خواندگی سے متعلق مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، جن میں انٹرایکٹو کیمپس ہوں گے، اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولت فراہم کرنےکے ساتھ ڈیجیٹل بینکنگ کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ساتھ معلوماتی اور تعلیمی مواد بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ طلباء، نوجوانوں، خواتین اور خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے ورکشاپس اور آگاہی سیشنز ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی بینکنگ سروسز کارپوریشن تمام بینکوں کے اشتراک سے ملک کے 15 بڑے شہروں میں ”فنانشل لٹریسی واک“ کا اہتمام کرے گی، جس میں فیصل بینک بھی بھرپور شرکت کرے گا۔ "اس اقدام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین کا کہنا تھا کہ مظبوط اور مستحکم معیشت کے لئے مالیاتی معملات سے متعلق آگاہی ضروری ہے۔ پی ایف ایل ڈبلیو ایک قابل ستائش اقدام ہے۔ جس کے زریعے عام افراد کو اس قابل بنایا جاتا ہے کہ وہ علم کی بنیاد پر مالیاتی فیصلہ سازی کرسکیں اور طویل مدتی معاشی استحکام کو یقینی بنائیں۔ ایک ایسے وقت میں جب ڈیجیٹل فنانس اور معاشی پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں۔ ایسی کوششیں صرف اہم نہیں ہیں بلکہ یہ ضروری ہیں۔ ہم اس ہفتے کو مکمل طور پر سپورٹ کرتے ہیں۔ اور سماجی کے تمام طبقات پر مثبت اثرات پڑتے ہوئے دیکھنے کی خواہاں ہیں۔" فیصل بینک ان کوششوں کو پسماندہ آبادیوں تک پہنچانے اور ایس بی پی کے مالیاتی طور پر شمولیتی قوم کے وژن کو مستحکم بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے بینک مالیاتی تعلیم کو معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچانا چاہتا ہے تاکہ پائیدار اور دیرپا تبدیلی لائی جاسکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اسلام آباد میں شدید ژالہ باری دوبارہ کب ہو سکتی ہے؟ مختلف شہروں میں آندھی اور تیز بارش سے متعلق الرٹ جاری

1971 پر معافی، 4 ارب ڈالر اور ’پاکستانیوں‘ کی واپسی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات میں کیا ہوا؟

حضرت موسیٰ، فرعون کی شکست اور لاش محفوظ کیے جانے کا قصہ اسلام اور دیگر مذاہب میں

’تم دنیا سے غائب ہو جاؤ گے‘: ڈھاکہ کا خفیہ عقوبت خانہ اور وہ ’لاپتہ افراد‘ جو رہائی کے بعد بھی خوف کا شکار ہیں

حماس نے اسرائیل کی جنگ بندی کی پیشکش کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا

ٹوٹی ونڈ سکرینز، ڈینٹ، پارٹس کی دگنی قیمتیں اور ایڈوانس بکنگ: اسلام آباد میں ژالہ باری سے تباہ گاڑیوں کے متاثرین کو کن مشکلات کا سامنا رہا؟

ناریل میں پانی کیسے بھرتا ہے؟ جانیے قدرت کے اس معجزے کا راز

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کا معاملہ: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور پارٹی رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا

عمران خان کی بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے متعدد اراکین پولیس کی حراست میں

نوجوان کے قتل کے الزام میں سابق پولیس ایس پی گرفتار: ’لاش کو چھپانے کے لیے گوبر استعمال کیا گیا‘

چینی سرمایہ کاری پر تشویش: چین کے پاس برطانیہ کے کتنے اہم انفراسٹرکچر کا کنٹرول ہے؟

بوڑھا باپ اور جوان بیٹا ایک ہی دن دلہا بن گئے۔۔ دلچسپ واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

دروازے سے برف ہٹاتے رہے۔۔ اسلام آباد میں شدید اولے گرنے سے عمر گل کے گھر کا کیا حال ہوا؟ ویڈیو

مالیاتی خواندگی اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہے

پاکستان اور بنگلہ دیش کے خارجہ سیکریٹریز کا 15 سال بعد اجلاس: ’دونوں ممالک کے تعلقات اب نئی سطح پر پہنچ جائیں گے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی