دولہے کو اپنی شادی پر پیسے لٹانا مہنگا پڑ گیا، عدالت نے چھ ماہ قید کی سزا سنا دی


پاکستان میں شادی بیاہ کی تقریبات میں پیسے نچھاور کرنا عام سی بات ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ رسم کچھ دوسرے ممالک میں بھی پائی جاتی ہے۔افریقی ملک نائجیریا میں بھی شادی اور دیگر تقریبات میں پیسے نچھاور کیے جاتے ہیں لیکن وہاں ایک دولہے کو ایسا کرنا خاصا مہنگا پڑ گیا۔ پولیس نے دولہے کے خلاف پیسے کے ناجائز استعمال کا نہ صرف مقدمہ درج کیا بلکہ ان کو چھ ماہ قید کی سزا بھی سنائی۔یہ واقعہ گذشتہ برس دسمبر کا ہے جب یہ دولہا میاں اپنی شادی پر ڈانس کرتے ہوئے پیسےلٹا رہے تھے۔عبداللہ موسیٰ حسینی کو اعتراف جرم کرنے پر نائجیریا کے شہر کانو کی ہائیکورٹ نے سزا سنائی۔ واضح رہے کہ نائجیریا میں اکنامک اینڈ فنانشل کرائمز کمیشن اس رسم کے خلاف مہم چلا رہا ہے اور اسے پیسے کی بے توقیری قرار دیا جاتا ہے۔عبداللہ موسیٰ کی گرفتاری نائجیریا کے مرکزی بینک کے 2007 کے ایکٹ کے تحت اس جاری مہم کے تناظر میں ہی عمل میں لائی گئی۔ اس قانون میں لکھا ہے کہ ملکی کرنسی کو لٹانا، اس پر ڈانس کرنا اور پاؤں سے مسلنا جرم ہے، جس کی کم سے کم سزا چھ ماہ یا 50 ہزار نایرا (نائجیریا کی کرنسی) تک جرمانہ ہو سکتی ہے یا یہ دونوں سزائیں بھی سنائی جا سکتی ہیں۔ نائجیریا کے کمیشن کا کہنا ہے کہ عبداللہ موسیٰ نے اپنی شادی کی تقریب میں ایک لاکھ نائجیرین نایرا لٹائے اور ان پر ڈانس کر کے ان کرنسی نوٹوں کو مسل کر رکھ دیا۔ اسی جرم کی پاداش میں گذشتہ برس ایک ٹرانسجینڈر اور ایک اداکارہ کو بھی چھ ماہ قید کی سزا ہوئی تھی تاہم سوشل میڈیا پر صارفین اس سزا پر تنقید کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ کیا منافقت ہے کہ آپ قومی دولت لوٹنے والوں کو تو کھلی چھوٹ دیں مگر اپنے ہی پیسے نچھاور کرنے والوں کو جیل جیسی کڑی سزا دیں۔‘ فاطمہ بھٹو کی شادی: سر سے سر ٹکرانا، کھیر چٹائی اور دلہن کے پاؤں دھونا، پاکستانی شادیوں کی انوکھی رسمیں’بہنوں کو شادی کے موقع پر گھوڑے پر کیوں بٹھایا‘: بھائی کو 50 ہزار جرمانے اور سوشل بائیکاٹ کی ’سزا‘ اولڈ ہوم کے 75 سالہ دولہا اور 70 سالہ دلہن: ’شادی محض جسمانی لذّت نہیں ہے‘رخصتی سے قبل فرار ہونے والا دولہا دولہن کی شکایت پر گرفتار: ’لڑکے سے سوال کرتے ہیں تو روتا ہے‘ولایتی بابو گھوڑی پر نہیں ہیلی کاپٹر پر بارات لے آئے

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اسلام آباد میں شدید ژالہ باری دوبارہ کب ہو سکتی ہے؟ مختلف شہروں میں آندھی اور تیز بارش سے متعلق الرٹ جاری

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟

1971 پر معافی، 4 ارب ڈالر اور ’پاکستانیوں‘ کی واپسی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات میں کیا ہوا؟

حضرت موسیٰ، فرعون کی شکست اور لاش محفوظ کیے جانے کا قصہ اسلام اور دیگر مذاہب میں

’تم دنیا سے غائب ہو جاؤ گے‘: ڈھاکہ کا خفیہ عقوبت خانہ اور وہ ’لاپتہ افراد‘ جو رہائی کے بعد بھی خوف کا شکار ہیں

حماس نے اسرائیل کی جنگ بندی کی پیشکش کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا

ٹوٹی ونڈ سکرینز، ڈینٹ، پارٹس کی دگنی قیمتیں اور ایڈوانس بکنگ: اسلام آباد میں ژالہ باری سے تباہ گاڑیوں کے متاثرین کو کن مشکلات کا سامنا رہا؟

ناریل میں پانی کیسے بھرتا ہے؟ جانیے قدرت کے اس معجزے کا راز

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کا معاملہ: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور پارٹی رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا

عمران خان کی بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے متعدد اراکین پولیس کی حراست میں

نوجوان کے قتل کے الزام میں سابق پولیس ایس پی گرفتار: ’لاش کو چھپانے کے لیے گوبر استعمال کیا گیا‘

چینی سرمایہ کاری پر تشویش: چین کے پاس برطانیہ کے کتنے اہم انفراسٹرکچر کا کنٹرول ہے؟

بوڑھا باپ اور جوان بیٹا ایک ہی دن دلہا بن گئے۔۔ دلچسپ واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

دروازے سے برف ہٹاتے رہے۔۔ اسلام آباد میں شدید اولے گرنے سے عمر گل کے گھر کا کیا حال ہوا؟ ویڈیو

مالیاتی خواندگی اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی