ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دے، وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے بعد قرار واقعی سزا دے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائے۔ خطے میں موجود ممالک کو مل کر دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان میں 8 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کے لیے تباہ کن ہے۔ خطے میں موجود ممالک کو مل کر دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔وزیرِ اعظم نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ان کی میتوں کی باحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔یہ خبر بھی پڑھیں: ایرانی صوبے سیستان میں ورکشاپ پر فائرنگ، 8 پاکستانی جاں بحقدوسری جانب، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا، ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تہران میں ہمارا سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متعلقہ ایرانی حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جب مکمل حقائق سامنے آئیں گے اور تصدیق شدہ معلومات دستیاب ہوں گی، تو ہم اس پر باقاعدہ تبصرہ کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

نہروں کے معاملے پر حکومت اور پیپلز پارٹی میں کشیدگی، پارلیمنٹ غیرفعال

سرکاری نادہندہ اداروں کی تہلکہ خیز فہرست جاری

نہری منصوبوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کی بنا پر ٹرینوں کی آمدورفت کے اوقات تبدیل

مصطفی عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت

بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت کے بڑے معاون

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس: تین ملزمان کو سات، سات سال قید کی سزا

’مذہبی و ثقافتی تہوار بیساکھی میلہ‘ جو ہزاروں انڈین سکھوں کی پاکستان یاترا کا سبب بنتا ہے

سپریم کورٹ: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے کی استدعا مسترد

سندھ کے بعد راولپنڈی میں بھی ’کے ایف سی‘ برانچ پر حملہ: ’10 سے 12 نامعلوم افراد بیس بال اور کیل لگے ڈنڈے اٹھائے اندر داخل ہوئے‘

گاڑی مالکان کے لئے اہم خبر آگئی

لائیو: ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے

لائیو: ’سمندر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ‘، پہلی مرتبہ ایک ماہ میں چار ارب ڈالر ترسیلاتِ زر موصول

آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہو گا: گورنر اسٹیٹ بینک

لائیو: ’ہماری ایکسپورٹ سے بھی زیادہ رقم اوورسیز پاکستانی بھیجتے ہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی