خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس: تین ملزمان کو سات، سات سال قید کی سزا


لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تین ملزمان کو سات، سات سال قید کی سزا سنا دی ہے۔پیر کو انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے مقدمے کی مرکزی ملزمہ آمنہ عروج، ممنون حیدر اور ذیشان کو سات سات سال قید کی سزا سنائی۔حسن شاہ سمیت دیگر کے خلاف الزامات ثابت نہ ہونے پر عدالت نے ان کو بری کر دیا۔ملزمہ آمنہ عروج سمیت دیگر کو جیل سے فیصلے کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا۔گزشتہ برس 15 جولائی کو ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔ ملزمان کے خلاف21 جولائی کو تھانہ سندس میں اغوا اور دہشتگری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔اگست میں انسداد دہشتگری عدالت میں کل 11 ملزمان کا ٹرائل شروع ہوا تھا۔ملزمان کے خلاف پراسکیوشن کے 17 گواہان نے شہادت قلمبند کرائی۔ ان میں خلیل الرحمان قمر، ان کے دوست، پولیس اور بینک کا عملہ شامل ہے۔ خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کا محض ایک ملزم ضمانت پر رہا ہے۔مرکزی ملزم آمنہ عروج کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ نے مسترد کر دی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بین الاقوامی ایجنسی ’فچ‘ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی

پٹرول کی قیمت آج کم ہوگی،وزیراعظم کا اعلان

ضلع سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

دہشت گردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ  نہیں بگاڑ سکتیں: آرمی چیف

ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، غیرمحفوظ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ

اب ڈیل یا مذاکرات نہیں ہوں گے، عمران خان

دہشت گردوں کی 10 نسلیں بھی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف

اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام

جعفر ایکسپریس پر حملے کے لیے بی ایل اے نے ’امریکی ساختہ ہتھیاروں‘ تک رسائی کیسے حاصل کی؟

بند کمرہ اہم اجلاس، بسنت میلہ سے متعلق بڑے فیصلے

’میں نے یہاں 50 برس گزارے ہیں‘ ، افغانوں کی واپسی سست روی کا شکار کیوں؟

پاکستان کا تجارتی عدم توازن کم کرنے کے لیے امریکہ سے خام تیل درآمد کرنے پر غور

ازبکستان ایئرویز اسلام آباد اور تاشقند کے درمیان مئی سے براہ راست پروازیں چلائے گی

لائیو: جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

جعفر ایکسپریس حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا: رپورٹ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی