
سوات کے مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی گہرائی 98 کلومیٹر اور اس کا مرکز افغانستان، تاجکستان بارڈر پر تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔