بین الاقوامی ایجنسی ’فچ‘ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی


بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ نے پاکستان کے معاشی آؤٹ لُک کو مستحکم قرار دیتے ہوئے اس کی کریڈٹ ریٹنگ ’ٹرپل سی پلس‘ سے بڑھا کر ’بی مائنس‘ کردی ہے جبکہ پاکستان کی مقامی کرنسی کی ریٹنگ بھی بی مائنس کر دی گئی ہے۔فچ کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ’یہ اپ گریڈنگ پاکستان کی جانب سے بجٹ کے خسارے کو کم کرنے اور معاشی اصلاحات کے تسلسل پر اعتماد کا اظہار ہے۔‘’یہ اپ گریڈنگ اس اعتماد کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ ملک سٹرکچرل اصلاحات پر عمل درآمد کرے گا، پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی کارکردگی بہتر اور فنڈنگ کی دستیابی بہتر ہوئی ہے۔‘بین الاقوامی کریڈٹ ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’اگرچہ جاری بین الاقوامی تجارتی تناؤ سے پاکستان پر بیرونی دباؤ پیدا ہو سکتا ہے، تاہم برآمدات اور مارکیٹ فنانسنگ پر کم انحصار کی وجہ سے ان خدشات کے کم ہونے کی توقع ہے۔‘وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ’بین الاقوامی کریڈٹ ایجنسی ’فچ‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’ٹرپل سی پلس‘ سے بڑھا کر ’بی مائنس‘ کرنے کیے جانے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔منگل کو ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ’فچ کی یہ ریٹنگ حکومت پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اعتماد کا ثبوت ہے۔‘محمد اورنگزیب نے کہا کہ ’یہ اعتماد کی بحالی اور بہت خوش آئند ہے اور ہم یہ سفر جاری رکھیں گے۔‘وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق ’یہ پاکستان کے لیے بہت اچھی خبر ہے اور میں تمام سٹیک ہولڈرز کو مبارک باد دیتا ہوں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بین الاقوامی ایجنسی ’فچ‘ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی

پٹرول کی قیمت آج کم ہوگی،وزیراعظم کا اعلان

ضلع سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

دہشت گردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ  نہیں بگاڑ سکتیں: آرمی چیف

ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، غیرمحفوظ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ

اب ڈیل یا مذاکرات نہیں ہوں گے، عمران خان

دہشت گردوں کی 10 نسلیں بھی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف

اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام

جعفر ایکسپریس پر حملے کے لیے بی ایل اے نے ’امریکی ساختہ ہتھیاروں‘ تک رسائی کیسے حاصل کی؟

بند کمرہ اہم اجلاس، بسنت میلہ سے متعلق بڑے فیصلے

’میں نے یہاں 50 برس گزارے ہیں‘ ، افغانوں کی واپسی سست روی کا شکار کیوں؟

پاکستان کا تجارتی عدم توازن کم کرنے کے لیے امریکہ سے خام تیل درآمد کرنے پر غور

ازبکستان ایئرویز اسلام آباد اور تاشقند کے درمیان مئی سے براہ راست پروازیں چلائے گی

لائیو: جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

جعفر ایکسپریس حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا: رپورٹ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی