دہشت گردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ  نہیں بگاڑ سکتیں: آرمی چیف


پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں، وہ جان لیں کہ یہ  برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے اور  بیرون ملک پاکستانی اس کی عمدہ ترین مثال ہیں۔منگل کو اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب میں جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوئے ہیں۔’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے لیے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم پر پڑتی ہے۔‘آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کا خیال ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ لیکن دہشت گردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ  نہیں بگاڑ سکتیں۔’بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔ جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کی فوج ہر مشکل سے باآسانی نبرد آزما ہو سکتی ہے۔‘جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ’ہم آج مل کر یہ واضح پیغام دے رہے ہیں کہ جو پاکستان کی ترقی کے راستے میں حائل ہو گا ہم مل کر اُس رکاوٹ کو ہٹا دیں گے۔‘آرمی چیف نے کہا کہ ’ہم پاکستان کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جس کا خواب قائدِ اعظم نے دیکھا تھا۔‘’کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔‘اپنے خطاب میں جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری ہے۔ ’سوال یہ نہیں کہ پاکستان نے کب ترقی کرنی ہے، بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ پاکستان نے کتنی تیزی سے ترقی کرنی ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بین الاقوامی ایجنسی ’فچ‘ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی

پٹرول کی قیمت آج کم ہوگی،وزیراعظم کا اعلان

ضلع سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

دہشت گردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ  نہیں بگاڑ سکتیں: آرمی چیف

ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، غیرمحفوظ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ

اب ڈیل یا مذاکرات نہیں ہوں گے، عمران خان

دہشت گردوں کی 10 نسلیں بھی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف

اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام

جعفر ایکسپریس پر حملے کے لیے بی ایل اے نے ’امریکی ساختہ ہتھیاروں‘ تک رسائی کیسے حاصل کی؟

بند کمرہ اہم اجلاس، بسنت میلہ سے متعلق بڑے فیصلے

’میں نے یہاں 50 برس گزارے ہیں‘ ، افغانوں کی واپسی سست روی کا شکار کیوں؟

پاکستان کا تجارتی عدم توازن کم کرنے کے لیے امریکہ سے خام تیل درآمد کرنے پر غور

ازبکستان ایئرویز اسلام آباد اور تاشقند کے درمیان مئی سے براہ راست پروازیں چلائے گی

لائیو: جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

جعفر ایکسپریس حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا: رپورٹ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی