
اہم نکاتاسلام آباد میں تین روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کی افتتاحی تقریبترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئےامریکی اراکین کانگریس کے دورہ پاکستان پر تاثراتضم شدہ اضلاع کے فنڈز کے لیے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا وفاق کو خطپنجاب میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی شہریوں کے خلاف مہمترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئےزرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے اب تک مجموعی طور پر 1.75 ارب ڈالرکا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.95 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں ایس بی پی کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.39 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 4.60 ارب ڈالر تھا۔گزشتہ ماہ ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور اوورسیز نے چار ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے جو گزشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں پہلی مرتبہ کسی بھی ایک ماہ میں 4 ارب ڈالر کی حد عبور کرنے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ’سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔‘گزشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 15.75 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے ذخائر کاحجم 10.69 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 5.05 ارب ڈالر ہے۔ جاری مالی سال کے آغازسے اب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طور پر1.31 ارب ڈالر اوربینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 446 ملین (44 کروڑ 60 لاکھ) ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔اسلام آباد میں تین روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا آغاز تین روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا آغاز اسلام آباد میں ہو گیا ہے۔ افتتاحی سیشن سے خطاب میں قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں وہی تاثر دوسرے ملکوں میں ہوتا ہے جو اوورسیز پاکستانی وہاں بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’اس پر مباحثہ ہونا چاہیے کہ دوہری شہریت والی پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہیے، اس کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنی جماعتوں پر زور دینا چاہیے۔‘ایاز صادق نے کہا کہ ’جتنی ہماری ایکسپورٹ ہے اس سے زیادہ رقم اوورسیز پاکستانی بھیجتے ہیں۔‘کنونشن میں سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس ائی ایف سی) کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔کنونشن میں ایس ائی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت، نادرا او پی ایف، سٹیٹ بینک اور ایف بی ار کی سائیڈ میٹنگز منعقد ہوں گی۔کنونشن میں وزیراعظم پاکستان بھی شریک ہوں گے جبکہ آرمی چیف کی جانب سے شرکا کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔امریکی اراکین کانگریس کے دورہ پاکستان پر تاثراتپاکستان کے دورے پر آئے امریکی اراکین کانگریس نے اپنے دورے کو کامیاب اور مستقبل کے حوالے سے اہم قرار دیا ہے۔اراکین کانگریس نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں دونوں ملکوں کے تعقات کو مزید مستحکم کریں گی۔دورے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رکن کانگریس جیک وارن برگ مین نے کہا کہ ’پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی اہمیت ایک حقیقت ہے اور اس کو مستقبل میں کم نہیں سمجھا جاسکتا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ہم یہاں مخصوص شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، اس شراکت داری میں معدنیات ایک اہم شعبہ ہے۔‘کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی نے کہا کہ پاکستان کا دورہ شاندار رہا، ہم پاکستانیوں کی میزبانی کے شکر گزار ہیں۔‘وفاق نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے خط کا جواب نہیں دیا: بیرسٹر سیفصوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط کا تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔پیر کو پشاور سے جاری کیے بیان میں ترجمان نے کہا کہ ’خط میں انضمام کے بعد ضم شدہ اضلاع کے فنڈز خیبر پختونخوا کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ قبائلی اضلاع باقاعدہ طور پر خیبر پختونخوا کا حصہ بن چکے ہیں۔‘بیرسٹر سیف کے مطابق ضم شدہ اضلاع کے فنڈز بھی خیبر پختونخوا حکومت کو منتقل کیے جائیں۔ ’ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو منتقل نہ کرنا آئین اور قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔‘اُن کا کہنا تھا کہ وفاق نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خط پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔غیرقانونی مقیم غیرملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاریپنجاب پولیس کے سربراہ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر سے اب تک 9809 غیر قانونی مقیم افراد ڈی پورٹ کروائے جا چکے ہیں۔پیر کو آئی جی کی جانب سے جاری کیے بیان کے مطابق مہم کے دوران 10357 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا ہے۔’دیگر ممالک کی طرح بین الاقوامی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ وفاقی حکومت، حساس ادارے غیرقانونی مقیم باشندوں کی ڈی پورٹیشن مہم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔‘