پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ہے: وزیر اعظم


وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول ہے۔ پاکستان میں انجینئرنگ، زراعت اور معدنیات میں بڑا پوٹینشل ہے، یہاں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، نوجوان خود کو جدید تکنیک اور پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ گئی، پالیسی ریٹ ساڑھے 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ گیا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شاندار ایونٹ میں آ کر خوشی ہوئی، چین، افریقا، یورپ، امریکا اور دیگر ملکوں کے نمائندگان کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ہمارے ان ملکوں کے ساتھ شاندار دوستانہ اور کاروباری تعلقات ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزیرِ تجارت سمیت متعلقہ محکموں کو شاندار ایونٹ پر مبارک باد دیتا ہوں، معاشی طور پر مستحکم پاکستان ترقی و خوش حالی کے راستے پر گامزن ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انجینئرنگ، زراعت اور معدنیات میں بڑا پوٹینشل ہے، یہاں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، نوجوان خود کو جدید تکنیک اور پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، بلوچستان اور خیبر پختون خوا سمیت اللّٰہ نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ نمائش میں زرعی مشینری، قیمتی پتھر، ادویات اور دیگر شاندار اسٹالز ہیں، ہمیں جدت، تحقیق اور ترقی کی طرف جانا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ہیٹ ویو کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

شانگلہ کا ’خیمہ سکول‘ جہاں طلبہ ہر سال پوزیشن لیتے ہیں

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

پی آئی اے کی لاہور سے باکو کے لیے ہفتہ وار پروازوں کا آغاز آج سے

پاکستان کے نائب وزیراعظم کی افغان وزیراعظم سے ملاقات میں عسکریت پسندی، تجارتی تعاون پر بات چیت

’ہم نے جس ملک سے پناہ مانگی تھی، وہاں ہمارے لیے کوئی لچک نہیں‘: کیا پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے کوئی حقوق ہیں؟

ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی مذاکرات کا دوسرا دور: تہران مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے آمادہ کیوں ہوا؟

منڈی بہاؤالدین: پانچ سالہ بچے کا اغوا اور بازیابی، ’کوئی جانتا تھا کہ باغ بکنے کے بعد گھر میں رقم ہے‘

عازمین حج کی ویکسینیشن کب سے ہوگی، وزیر مذہبی امور نے بتا دیا

’ووٹ عمران خان کی رہائی کے لیے ملا تھا؟‘ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی کارکردگی پر سوال

زرعی ترقی جامع اصلاحات کے بغیرممکن نہیں، وزیراعظم

’جمع پونجی لگا دی،‘ اندرون لاہور کی بحالی کے لیے ہزاروں عمارتوں کو مسمار کرنے کی تیاری

پاکستان افغانستان مذاکرات، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اعلٰی سطح کے تبادلوں پر اتفاق

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں نے جرات اور قابلیت کا مظاہرہ کیا، آرمی چیف

اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں 5.7 شدت کا زلزلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی