
پاکستان میں 2025 کی شروعات سے ہی سونے کی قیمتیں بڑھتی دیکھی گئی ہیں.
گزشتہ روز سے مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے رہا،عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 3,326 ڈالر فی اونس پر مستحکم ہے۔
البتہ سال 2025 کے آغاز پر پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تھی اور صرف 108 دنوں کے عرصے میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 77 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا اڑان بھر کے 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے تک جا پہنچا. جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں 66 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ اب 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے تک جا پہنچی.
عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتیں بڑھی ہیں. سال کے آغاز کے مقابلے میں فی اونس سونے کی قیمت میں 712 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 3,326 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی. ماہرین کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات میں جغرافیائی سیاسی تناؤ، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، اور سرمایہ کاروں کا مضبوط اثاثوں کی طرف جھکاؤ شامل ہیں۔