فیصل بینک نے فنانشل لٹریسی ویک 2025 منایا


کراچی، 21اپریل، 2025: پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے تحت ”پاکستان فنانشل لٹریسی ویک 2025“ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ 14 تا 18 اپریل 2025 منعقدہ ہفتہ کا عنوان ”باہمی تعاون اور جدت کے ذریعے مالیاتی تعلیم“ تھا۔ مالیاتی تعلیم کے ذریعے پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے اور ملک بھر میں مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کے عزم کے تحت فیصل بینک نے اسٹیٹ بینک کے وژن کے مطابق جامع اقدامات کیے، جس میں عوام میں مالیاتی شعور بڑھانے اور شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ فنانشل لٹریسی ویک کے دوران ملک بھر کے مختلف اضلاع میں آگاہی سیشنز کا انعقادکیا گیا، جن میں انٹرایکٹو کیمپس شامل تھے۔ ان کیمپس میں عوام کو اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولت، ڈیجیٹل بینکنگ کے عملی مظاہرے اور مقامی مارکیٹوں و کمیونٹی سینٹرز میں معلوماتی مواد فراہم کیے گئے۔ اس مہم کے تحت پاکستان بھر کے مختلف اسکولوں میں معلوماتی کوئزز کا بھی انعقاد کیا گیا، جن کا مقصد طلبا کی مالیاتی معلومات کو بہتر بنانا اور انہیں مستقبل میں مالیاتی نظام کا فعال حصہ بننے کی ترغیب دینا تھا۔ طلباء، نوجوانوں، خواتین اور خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے پرسنل فنانس، ڈیجیٹل آن بورڈنگ اور بجٹ سازی پر توجہ مرکوز کرنے والی ورکشاپس اور آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے بینکنگ سروسز کارپوریشن نے تمام بینکوں کے تعاون سے ملک کے 15 بڑے شہروں میں ”فنانشل لٹریسی واک“ کا بھی انعقاد کیا، جس میں فیصل بینک نے بھرپور حصہ لیا۔ فیصل بینک مالیاتی تعلیم کو معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچا کر ایک دیرپا تبدیلی میں اپنا کردار پوری طرح سے ادا کررہا ہے اور ایک بہتر مستقبل کی جانب رواں دواں ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

فیصل بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ حبیب یونیورسٹی

عائزہ کو سلام پیش کرتی ہوں جو۔۔ دانش تیمور کے 4 شادیوں کے بیان پر شرمیلا فاروقی نے بھی کھری کھری سنا دیں

جان گیا تھا کہ شادی زیادہ دن نہیں چلے گی۔۔ جنید صفدر اور عائشہ سیف کی طلاق کا ذمہ دار کون ہے؟ فوٹوگرافر نے آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا

ایک ہی بچہ 2 بار کیسے پیدا ہوا؟ حیران کن واقعہ جسے سن کر لوگ بھی سوچ میں پڑ گئے

اڑتے ہوئے جہاز کی چھت گر گئی۔۔ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پوری گاڑی جل کر راکھ ہوگئی۔۔ 10 برس تک پائی پائی جوڑ کر لی گئی فراری کا یہ حال کیسے ہوا؟

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملے میں 20 سے زیادہ افراد ہلاک، حملہ آوروں کی تلاش جاری

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملے میں کم از کم پانچ ہلاک، متعدد زخمی

وفاقی حکومت کا چھ نہروں کی تعمیر کا منصوبہ کیا ہے اور اس میں صرف چولستان وجہ تنازع کیوں ہے؟

میری قمیض اور چپل بھی لے گیا۔۔ ملتان سے کراچی آنے والے شخص کو بائیک رائیڈر نے کس طرح لوٹا؟ ویڈیو میں پوری کہانی سنا دی

دلہن کو ہیلی کاپٹر میں بٹھا کر گھر لایا۔۔ دلہا نے اس دلچسپ کارنامے کی کیا وجہ بتائی؟ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

فیصل بینک نے فنانشل لٹریسی ویک 2025 منایا

نائٹ کلب باؤنسر سے پوپ تک: پانچ چیزیں جو آپ پوپ فرانسس کے بارے میں شاید نہ جانتے ہوں

بائبل کیسے اور کس نے لکھی سے متعلق چار نظریات کیا ہیں؟

آج سے 27 اپریل تک گرمی کی شدید لہر۔۔ درجہ حرارت کہاں تک پہنچ سکتا ہے؟ ماہرین کی پیش گوئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی