ایران کا اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ: 4 ہلاک، 63 زخمی، متعدد عمارتیں زمین بوس


ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نے شدت اختیار کرلی ، ایران نے ہفتہ کی علی الصبح اسرائیل پر پانچواں بڑا میزائل حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ،63 زخمی ،کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ اسرائیلی میڈٖیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ   کر دیا ہے جس کے بعد تل ابیب اور یروشلم میں دھماکے ہوئے ہیں، امریکی سفارتخانے کے ارکان پناہ گاہ میں چلے گئے ہیں۔ تل ابیب سائرن سے گونج اٹھا ہے، شہری بنکروں میں چلے گئے ہیں۔ اس سے پہلے ایران کی جانب سے اسرائیل پر چوتھا میزائل حملہ کیا گیا، یروشلم، تل ابیب اور شیرون کے علاقوں میں دھماکے ہوئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق گشن دان میں2 ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حملے میں 63 افراد زخمی جبکہ 4 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔تل ابیب میں حملوں کے بعد متعدد عمارتوں کو آگ لگ لگی، دھویں کے بادل چھا گئے، مقبوضہ بیت المقدس میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں۔اسرائیل بھر میں سائرن بج اٹھے، کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی شہری بنکرز میں چھپ گئے۔ایرانی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیل کی ڈیفنس منسٹری کے ہیڈ آفس کے باہر بھی دھماکا ہوا، اسرائیل میں150اہداف کو نشانہ بنایا، اسرائلی ڈیفنس فورس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے۔واضح رہے کہ ایران کی جانب سے 2 اسرائیلی طیارے مار گرانے اور خاتون پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔جوابی حملے کے بعد ایرانی شہری سڑکوں پر نکل آئے، ملک بھر میں جشن کا سماں رہا، یمن، غزہ اور لیبیا میں بھی شہریوں نے جشن منایا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایئر انڈیا مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 279 ہوگئی

ایران نے اسرائیل کے تیسرے ایف-35 طیارے کوبھی تباہ کر دیا، پائلٹ گرفتار

ایران نے ایک اور اسرائیلی طیارہ تباہ کردیا

کشیدگی کافی ہو گئی، اب اسے روکنے کا وقت ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران سے امن مذاکرات کی اپیل کردی

نقشے میں کشمیر کو ’پاکستان کا حصہ دکھانے‘ پر انڈین صارفین ناراض، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، ہم ہر مقام اور ہدف کو نشانہ بنائیں گے: نتن یاہو

ایران کا بڑا وار، اسرائیل کا جدید دفاعی نظام تباہ

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

ایران نے اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغنے کا بھی عندیہ دے دیا

ایران نے ایٹمی پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیے: ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے‘

ایران کا جوہری پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان، ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے، اب بات چیت بے معنی ہے‘

’اسرائیل کا دفاع کیا تو خطے میں دیگر فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے‘، ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

اسرائیل کا دفاع کیا تو پھر خطے میں فوجی اڈوں کا نشانہ بنائیں گے: ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

آپریشن صادق 3 : دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ۔۔ تل ابیب میں کئی عمارتیں زمین بوس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی