آپریشن صادق 3 : دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ۔۔ تل ابیب میں کئی عمارتیں زمین بوس


ایرانی میڈیا نے ایک ہنگامہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ تہران کے دفاعی نظام نے اسرائیل کے دو جنگی طیارے تباہ کر دیے ہیں۔ ان رپورٹس کے مطابق، ایران نے ان میں سے ایک طیارے کی خاتون پائلٹ کو زندہ حراست میں لے لیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق یہ کارروائی "وعدہ صادق 3" کے نام سے جاری ایک منظم فوجی آپریشن کا حصہ ہے۔ #BREAKING Video captures the scenes from the ground following the destructive Iranian retaliatory strikes on Tel Aviv . pic.twitter.com/cLOg2MLrCP— Tehran Times (@TehranTimes79) June 13, 2025 ایران کے 200 سے زائد بیلسٹک میزائل اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت سمیت متعدد مقامات پر گرے جس کے بعد کئی عماتیں زمین بوس اور 4 اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ ہے۔ #BREAKING Tel Aviv now... pic.twitter.com/hzIc6FzHH5— Tehran Times (@TehranTimes79) June 13, 2025 ایرانی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میزائل حملوں کے نتیجے میں تل ابیب میں وزارتِ دفاع کے ہیڈکوارٹرز کے قریب آگ لگ گئی، جس سے علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔ ایران کی جانب سے کیے گئے مبینہ بیلسٹک میزائل حملے نہ صرف تل ابیب بلکہ مقبوضہ یروشلم تک سنائی دیے گئے، جہاں دھماکوں کی آوازوں نے فضا کو لرزا کر رکھ دیا۔ Footage shows the aftermath of Iran’s retaliatory missile attack on Tel Aviv.Follow Press TV on Telegram: https://t.co/LWoNSpkJSh pic.twitter.com/rfMaHb9Hq3— Press TV 🔻 (@PressTV) June 14, 2025 اس ساری صورتحال پر اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران کا جواب انتہائی سخت اور غیر متوقع ہو سکتا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو ایک نئے مرحلے میں لے جا سکتا ہے۔ تاہم، ان دعوؤں کی اب تک نہ تو ایرانی حکومت نے باضابطہ تصدیق کی ہے اور نہ ہی اسرائیل نے کسی ردعمل میں ان اطلاعات کو تسلیم یا مسترد کیا ہے۔ جنگی ماحول میں معلومات کی تصدیق مشکل ضرور ہوتی ہے، مگر اگر ان رپورٹس میں سچائی ہے تو یہ واقعہ خطے میں طاقت کے توازن کو شدید متاثر کر سکتا ہے۔ ایرانی میڈیا کا یہ موقف اگر درست نکلا تو یہ اسرائیل کے لیے ایک خطرناک پیغام ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں فوجی محاذ آرائی کی ایک اور علامت بن سکتا ہے۔ دنیا اب اس کشمکش کے نتیجے میں ایک اور ممکنہ بحران کی جانب دیکھ رہی ہے، جس کے اثرات عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایئر انڈیا مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 279 ہوگئی

ایران نے اسرائیل کے تیسرے ایف-35 طیارے کوبھی تباہ کر دیا، پائلٹ گرفتار

ایران نے ایک اور اسرائیلی طیارہ تباہ کردیا

کشیدگی کافی ہو گئی، اب اسے روکنے کا وقت ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران سے امن مذاکرات کی اپیل کردی

نقشے میں کشمیر کو ’پاکستان کا حصہ دکھانے‘ پر انڈین صارفین ناراض، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، ہم ہر مقام اور ہدف کو نشانہ بنائیں گے: نتن یاہو

ایران کا بڑا وار، اسرائیل کا جدید دفاعی نظام تباہ

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

ایران نے اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغنے کا بھی عندیہ دے دیا

ایران نے ایٹمی پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیے: ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے‘

ایران کا جوہری پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان، ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے، اب بات چیت بے معنی ہے‘

’اسرائیل کا دفاع کیا تو خطے میں دیگر فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے‘، ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

اسرائیل کا دفاع کیا تو پھر خطے میں فوجی اڈوں کا نشانہ بنائیں گے: ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

آپریشن صادق 3 : دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ۔۔ تل ابیب میں کئی عمارتیں زمین بوس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی