ایران کا بڑا وار، اسرائیل کا جدید دفاعی نظام تباہ


ایران نے اسرائیلی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 13 اور 14 جون کی درمیانی شب اسرائیل کے متعدد مقامات کو نشانہ بناکر دنیا کو سرپرائز دے دیا۔ ایران نے اسرائیل پر کامیاب حملے کرکے اسرائیل کے جدید ترین ملٹی لیئر دفاعی نظام کو بھی فیل کردیا، جس کے بعد دنیا بھر میں اسرائیلی نظام کی ناکامی موضوع بحث بن گئی۔ اسرائیلی حکومت نے تسلیم کیا کہ ایران کے میزائلوں نے تل ابیب سمیت دیگر مقامات کو نشانہ بنایا، جس سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے۔اسرائیل کی جانب سے تل ابیب سمیت دیگر اہم ترین مقامات پر جدید ترین دفاعی نظام ’آئرن ڈوم‘ سمیت دیگر دفاعی نظام نصب کیے گئے ہیں لیکن ایرانی میزائل ان نظاموں کو توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ کے مطابق اسرائیل نے اپنے ایئر ڈیفینس سسٹم پر اربوں ڈالرز کی رقم خرچ کی ہے، جنہیں وہ گزشتہ ایک سال سے ٹیسٹ بھی کر رہا ہے لیکن اب ایران کے میزائل اسرائیلی ڈیفینس سسٹم کو کراس کرکے تل ابیب میں داخل ہوئے۔ایرانی میزائلوں کا اسرائیلی ڈیفینس سسٹم کو کراس کرکے ہدف کو نشانہ بنانا پوری دنیا میں موضوع بحث بن گیا اور دفاعی تجزیہ نگار ایرانی سرپرائز پر حیرانگی کا اظہار بھی کرتے دکھائی دیے۔اسرائیل کا ملٹی لیئر ایئر ڈیفینس سسٹم کیا ہے؟نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل نے اپنی حفاظت کے لیے چار مختلف جدید ترین ایئر ڈیفینس متحرک کر رکھے ہیں، جن کے مختلف کام ہیں۔اسرائیل کے چاروں مختلف دفاعی نظام بڑی رینج سے لے کر چھوٹی رینج تک اور زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں سمیت دیگر راکٹوں اور ڈرونز کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن 13 اور 14 جون کی درمیانی شب ایرانی میزائلوں نے ان سسٹمز کو کراس کرکے سب کو حیران کردیا۔اسرائیل کے چار ایئر ڈیفینس سسٹمزآئرن ڈوم (Iron Dome)یہ اسرائیل کا سب سے مشہور اور جدید ترین فضائی دفاعی نظام، یہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کو روکنے کے لیے انٹرسیپٹر فائر کرتا ہے۔یعنی یہ نظام دشمن کے راکٹوں کو روکنے کے لیے خودکار طریقے سے ایسے راکٹ فائر کرتا ہے جو دشمن کے راکٹ کو راستے میں ہی تباہ کردیتے ہیں۔ڈیوڈز سلنگ (David’s Sling)یہ نظام ایک ساکن ہتھیار کی طرح ہے جو مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کو گرا سکتا ہے۔اس نظام کی رینج تقریباً 185 میل ہے، آئرن ڈوم کی طرح، یہ ایک ”ہٹ ٹو کِل“ (hit-to-kill) ہتھیار ہے جو اہداف میں گھس کر انہیں تباہ کرتا ہے۔ایرو 2 اور 3 (Arrow 2 and 3)یہ نظام زمینی بنیاد پر موبائل لانچرز ہیں جو دھماکہ خیز مواد سے بھرے فریگمنٹیشن وار ہیڈز فائر کرتے ہیں جو آنے والے میزائلوں کے قریب پھٹ کر انہیں تباہ کر دیتے ہیں۔ ایرو 2 فضا میں بلندی پر، تقریباً 30 میل کی دور اور تقریباً 60 میل کی رینج پر اہداف کو روک سکتا ہے۔ایرو 3 فضا سے باہر خلا میں جا سکتا ہے، جس کی رینج 1,500 میل تک ہے، یہ اسرائیل کے جدید ترین دفاعی نظاموں میں سے ایک ہے۔آئرن بیم (Iron Beam)یہ نظام ایک اعلیٰ طاقت والا لیزر ہے جسے راکٹ، ڈرونز اور اینٹی ٹینک میزائلوں کو روکنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔اسے پہلی بار حماس کے 2023 میں جنوبی اسرائیل پر حملے کے بعد میدان میں اتارا گیا۔اسرائیلی دفاعی نظام کے لیے ایران کا کون سے ہتھیار خطرناک ہے؟نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کی طرف سے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک اس کے بھاری بیلسٹک میزائل ہیں، جو آواز کی رفتار سے کئی گنا زیادہ تیزی سے خلا کے کنارے پر پرواز کرتے ہیں۔یہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تقریباً 1,000 میل کا فاصلہ صرف چند منٹوں میں طے کر سکتے ہیں۔اخبارکے مطابق ایرو 3 جیسے اینٹی میزائل سسٹم جن کے پاس مہنگے انٹرسیپٹرز کا محدود ذخیرہ ہوتا ہے، ہمیشہ اپنے بیلسٹک میزائل اہداف کو نشانہ نہیں بنا پاتے، اس لیے ایران بڑے بیلیسٹک میزائلوں سے اپنے نتائج حاصل کر سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایئر انڈیا مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 279 ہوگئی

ایران نے اسرائیل کے تیسرے ایف-35 طیارے کوبھی تباہ کر دیا، پائلٹ گرفتار

ایران نے ایک اور اسرائیلی طیارہ تباہ کردیا

کشیدگی کافی ہو گئی، اب اسے روکنے کا وقت ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران سے امن مذاکرات کی اپیل کردی

نقشے میں کشمیر کو ’پاکستان کا حصہ دکھانے‘ پر انڈین صارفین ناراض، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، ہم ہر مقام اور ہدف کو نشانہ بنائیں گے: نتن یاہو

ایران کا بڑا وار، اسرائیل کا جدید دفاعی نظام تباہ

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

ایران نے اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغنے کا بھی عندیہ دے دیا

ایران نے ایٹمی پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیے: ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے‘

ایران کا جوہری پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان، ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے، اب بات چیت بے معنی ہے‘

’اسرائیل کا دفاع کیا تو خطے میں دیگر فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے‘، ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

اسرائیل کا دفاع کیا تو پھر خطے میں فوجی اڈوں کا نشانہ بنائیں گے: ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

آپریشن صادق 3 : دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ۔۔ تل ابیب میں کئی عمارتیں زمین بوس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی