اسرائیل ایران کشیدگی: روس کی ایران کی حمایت


ایران اسرائیل کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہونے والے اجلاس میں روس نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مخالفت کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے ایلچی کی ایران پر اسرائیل کے بلااشتعال حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔ اسرائیل کے ایران پر حملے سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، روس نے اسرائیلی حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کیخلاف ورزی قرار دے دیا۔روسی مندوب نے کہا کہ اسرائیلی حملوں نے جوہری مذاکرات کا ماحول خراب کیا، اسرائیل ایران تنازعے کے تباہ کن اثرات پورے خطے پراثر انداز ہوں گے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی ایلچی کا کہنا تھا کہ ایرانی سرزمین پر اسرائیلی حملوں کو جائز نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اشتعال انگیزی کے ساتھ خاموشی سے کھڑی نہیں رہ سکتی، جارحانہ اقدامات کو برداشت کرنا عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔روسی ایلچی نے کہا کہ سلامتی کونسل اسرائیل کے حملوں کا جائزہ لے، طاقت کے ذریعے کسی قسم کے دباؤ کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے روس سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کرے گا۔واضح رہے کہ روس نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مشرق وسطیٰ کی سیکورٹی کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔روسی وزارت خارجہ نے ردعمل میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں خطرناک کشیدگی پر گہری تشویش ہے اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی کارروائیاں اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اقوام متحدہ کے رکن خودمختار ملک پر حملہ ناقابل قبول ہے، ایرانی شہروں اورجوہری تنصیبات پر حملہ عالمی امن کےلیے خطرہ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایئر انڈیا مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 279 ہوگئی

ایران نے اسرائیل کے تیسرے ایف-35 طیارے کوبھی تباہ کر دیا، پائلٹ گرفتار

ایران نے ایک اور اسرائیلی طیارہ تباہ کردیا

کشیدگی کافی ہو گئی، اب اسے روکنے کا وقت ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران سے امن مذاکرات کی اپیل کردی

نقشے میں کشمیر کو ’پاکستان کا حصہ دکھانے‘ پر انڈین صارفین ناراض، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، ہم ہر مقام اور ہدف کو نشانہ بنائیں گے: نتن یاہو

ایران کا بڑا وار، اسرائیل کا جدید دفاعی نظام تباہ

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

ایران نے اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغنے کا بھی عندیہ دے دیا

ایران نے ایٹمی پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیے: ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے‘

ایران کا جوہری پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان، ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے، اب بات چیت بے معنی ہے‘

’اسرائیل کا دفاع کیا تو خطے میں دیگر فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے‘، ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

اسرائیل کا دفاع کیا تو پھر خطے میں فوجی اڈوں کا نشانہ بنائیں گے: ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

آپریشن صادق 3 : دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ۔۔ تل ابیب میں کئی عمارتیں زمین بوس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی