ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد قُم کی جمکران مسجد پر سرخ پرچم کیوں لہرایا گیا؟


Getty Imagesاسرائیلی حملے کے بعد شعیہ مسلمانوں کے نزدیک خصوصی مذہبی اہمیت کے حامل شہر قم کی جمکران مسجد کے گنبد پر 'سرخ پرچم' لہرایا گیااسرائیل کی جانب سے ایران پر جمعے کی صبح حملے کیے گئے جس میں ایران کی 'جوہری تنصیبات اور فوجی اہداف' کو نشانے بنانے کا دعویٰ کیا گیا جس میں ملک کی فوج کی اعلیٰ قیادت سمیت معروف جوہری سائنسدان بھی ہلاک ہوئے۔اسرائیلی حملے کے بعد شعیہ مسلمانوں کے نزدیک خصوصی مذہبی اہمیت کے حامل شہر قم کی جمکران مسجد کے گنبد پر 'سرخ پرچم' لہرایا گیا۔ایرانی سرکاری میڈیا پر مسجد کے گنبد پر یہ پرچم لہرانے کے بعد درجنوں ایرانی شہریوں کے مسجد کے صحن میں جمع ہونے کی فوٹیج نشر کی گئی۔اسرائیل کی جانب سے جمعے کو کیے گئے حملوں میں ایران کی فوج کے سربراہ اور پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ سمیت دیگر اہم شخصیات ہلاک ہوئی تھیں جس کے بعد ایران کی جانب سے جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے جوابی حملہ کیا گیا تھا۔ Getty Imagesاب جبکہ ایران نے اسرائیل حملوں کے بعد جوابی کارروائی کی ہے تو آئیے جانتے ہیں کہ ایرانی شہر قُم کی ایک مسجد پر لہرائے گئے اس سرخ جھنڈے کی اہمیت کیا ہے، اور یہ کس چیز کی علامت ہے؟اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات جاری تھے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو ایٹمی ہتھیاروں میں بدلنے کے قریب ہے اور یہ اس کی بقا کے لیے خطرہ ہے جبکہ ایران اس دعوے کی تردید کرتا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف سویلین مقاصد کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ ایران میں اسرائیلی حملوں کے بعد خاصا غم و غصہ پایا جاتا ہے اور جمعے کی شب ایران میں مختلف مقامات پر ہونے والے احتجاج میں لوگوں کی جانب سے ان حملوں کی مذمت کی گئی تھی۔اب جبکہ ایران نے اسرائیلی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کی ہے تو آئیے جانتے ہیں کہ ایرانی شہر قُم کی ایک مسجد پر لہرائے گئے اس سرخ جھنڈے کی اہمیت کیا ہے، اور یہ کس چیز کی علامت ہے؟Getty Imagesسرخ رنگ شیعہ مسلک میں شہدا کے خون کی علامت ہے اور سرخ جھنڈے کو عموماً مساجد پر یا مذہبی جلوسوں کے دوران خاص طور پر محرم کے مہینے میں لہرایا جاتا ہے۔لال جھنڈا کیوں لہرایا گیا؟یہ پرچم اس سے قبل گذشتہ سال تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد بھی بلند کیا گیا تھا۔جنوری 2020 میں بغداد میں امریکی حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد بھی یہ جھنڈا لہرایا گیا تھا۔سرخ رنگ شیعہ مسلک میں شہدا کے خون کی علامت ہے اور سرخ جھنڈے کو عموماً مساجد پر یا مذہبی جلوسوں کے دوران خاص طور پر محرم کے مہینے میں لہرایا جاتا ہے۔جمکران مسجد کے ثقافتی امور کے منتظم حجت الاسلام یاسین حسین عبادی کے مطابق مسجد میں اس جھنڈے کا استعمال نسبتاً نیا ہے۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے ساتھ سنہ 2020 کے ایک انٹرویو میں یاسین حسین عبادی نے کہا تھا کہ اس پرچم کو محرم میں سوگ کے پہلے دس دنوں کے دوران بلند کیا جاتا رہا ہے جب شیعہ مسلمان پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین ابن علی کے قتل کا سوگ مناتے ہیں۔Getty Imagesاس پرچمپر'یا الثالارات الحسین' کا جملہ درج ہے جس کا مطلب ہے 'حسین کے خون کا بدلہ لینے کے لیے اٹھو'اس پرچمپر’یا الثالارات الحسین‘ کا جملہ درج ہے جس کا مطلب ہے ’حسین کے خون کا بدلہ لینے کے لیے اٹھو‘۔امام حسین کو شیعہ مسلمانوں کے لیے مقدس ترین شخصیات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، وہ شیعہ نظریے میں انصاف کے اصول کی علامت ہیں۔ 680 عیسوی میں کربلا کی جنگ میں اموی خلیفہ یزید ابن معاویہ کی فوج نے انھیں قتل کر دیا تھا۔حسین عبادی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو اس وقت یہ بھی بتایا تھا کہ ’جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی طرف سے شدید انتقام کا مطالبہ سننے کے بعد، ہم نے یہ پرچم بلند کیا ہے تاکہ دنیا کے تمام شیعہ مومنین اور دیگر افراد قاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ لینے کے لیے اس کے گرد جمع ہو جائیں۔‘ایران کی مسلح افواج کے سربراہ سمیت وہ طاقتور شخصیات جو اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوئیںاسرائیل اور ایران میں سے عسکری اعتبار سے زیادہ طاقتور کون ہے؟زیر زمین خفیہ عمارتوں، جوہری جزیرے اور یورینیم کانوں پر مشتمل ایران کی ایٹمی صلاحیت اور تنصیبات کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟’400 سیکنڈ میں تل ابیب‘: عالمی پابندیوں کے باوجود ایران نے ’اسرائیل تک پہنچنے والے‘ ہائپرسونک میزائل کیسے بنائے؟Getty Imagesیہ مسجد قم کے ایک مضافاتی علاقے میں واقع ہے، جو شیعہ مسلمانوں کے لیے ایک مقدس شہر اور ایران میں اسلامی فقہ کا مرکز ہےجمکران مسجد کی کیا اہمیت ہے؟جمکران مسجد کی بنیاد ایک داستان سے وابستہ ہے۔ ایران میں اثنا عشری شیعہ اسلام کے ماننے والوں کے بارہویں امام، امام مہدی جمکران کے ایک متقی شخص حسن بن مثلہ کے خواب میں 393 ہجری (1002 عیسوی) میں ظاہر ہوئے اور انھیں حکم دیا کہ اس جگہ پر ایک مسجد تعمیر کی جائے اور اسے ایک ایسی جگہ قرار دیا جائے جہاں لوگ ان کے ظہور کے وقت نماز کے لیے جمع ہو سکیں۔یہ مسجد قم کے ایک مضافاتی علاقے میں واقع ہے، جو شیعہ مسلمانوں کے لیے ایک مقدس شہر اور ایران میں اسلامی فقہ کا مرکز ہے۔سنہ 1989 میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسجد کی سرکاری اہمیت میں اضافہ ہوا۔اے ایف پی نے مسجد کی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا ک جنرل قاسم سلیمانی نماز پڑھنے کے لیے اکثر اس مسجد میں آتے تھے۔گذشتہ تین دہائیوں کے دوران مسجد میں ایک بڑی توسیع ہوئی ہے، اب یہ پانچ گنبدوں والی مسجد ہے جو کہ شیعہ فن تعمیر میں ایک نادر نظیر ہے، کیونکہ زیادہ تر مساجد میں عام طور پر صرف ایک گنبد ہوتا ہے۔ایران کی مسلح افواج کے سربراہ سمیت وہ طاقتور شخصیات جو اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوئیںایران میں یورینیئم افزدوگی کا مرکز نطنز اور وہ جوہری تنصیبات جنھیں اسرائیل نے نشانہ بنایااسرائیل اور ایران میں سے عسکری اعتبار سے زیادہ طاقتور کون ہے؟زیر زمین خفیہ عمارتوں، جوہری جزیرے اور یورینیم کانوں پر مشتمل ایران کی ایٹمی صلاحیت اور تنصیبات کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟’400 سیکنڈ میں تل ابیب‘: عالمی پابندیوں کے باوجود ایران نے ’اسرائیل تک پہنچنے والے‘ ہائپرسونک میزائل کیسے بنائے؟متنازع نقشے پر سعودی عرب، فلسطین اور عرب لیگ کی مذمت: ’گریٹر اسرائیل‘ کا تصور صرف ’شدت پسندوں کا خواب‘ یا کوئی ٹھوس منصوبہ

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایئر انڈیا مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 279 ہوگئی

ایران نے اسرائیل کے تیسرے ایف-35 طیارے کوبھی تباہ کر دیا، پائلٹ گرفتار

ایران نے ایک اور اسرائیلی طیارہ تباہ کردیا

کشیدگی کافی ہو گئی، اب اسے روکنے کا وقت ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران سے امن مذاکرات کی اپیل کردی

نقشے میں کشمیر کو ’پاکستان کا حصہ دکھانے‘ پر انڈین صارفین ناراض، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، ہم ہر مقام اور ہدف کو نشانہ بنائیں گے: نتن یاہو

ایران کا بڑا وار، اسرائیل کا جدید دفاعی نظام تباہ

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

ایران نے اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغنے کا بھی عندیہ دے دیا

ایران نے ایٹمی پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیے: ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے‘

ایران کا جوہری پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان، ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے، اب بات چیت بے معنی ہے‘

’اسرائیل کا دفاع کیا تو خطے میں دیگر فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے‘، ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

اسرائیل کا دفاع کیا تو پھر خطے میں فوجی اڈوں کا نشانہ بنائیں گے: ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

آپریشن صادق 3 : دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ۔۔ تل ابیب میں کئی عمارتیں زمین بوس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی