اسلام آباد میں بہہ جانے والے کرنل (ر) اسحاق کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری


اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نالے میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی  کی لاش مل گئی ہے جبکہ اُن کی بیٹی کی تلاش جاری ہے۔جمعرات کی دوپہر ریسکیو حکام  نے تصدیق کی کہ منگل کی صبح بیٹی سمیت کار میں بہہ جانے والے اسحاق قاضی کی لاش کو تلاش کر لیا گیا۔ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ لاش برسائی نالے میں ایک جگہ سے ملی ہے۔منگل کی صبح تیز بارش کے دوران گھر کے قریب سڑک پر جمع پانی میں گاڑی میں سوار بزرگ شہری اسحاق قاضی اور اُن کی بیٹی بہہ گئے تھے۔دونوں کی تلاش میں تیسرے دن بھی سرچ و ریسکیو آپریشن کے دوران اہلکاروں کو ایک لاش ملی جس کی شناخت کی گئی۔منگل کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے اور شدید بارش کے باعث ان کی گاڑی سڑک پر کھڑے پانی میں بند ہو گئی۔ اسی دوران پانی کے ایک ریلے میں دونوں باپ بیٹی گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے۔گزشتہ دو روز سے گاڑی سمیت لاپتہ ہونے والے باپ اور بیٹی کی تلاش کا کام جاری تھا۔ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ روز نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں سرچ آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد دریائے سواں کے داخلی راستوں پر سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا کہ اس دوران گاڑی کے دروازے اور بونٹ کی باقیات ملیں۔ریسکیو ٹیموں کو گزشتہ روز گاڑی کا بمپر اور سائیڈ مرر ملے تھے تاہم گاڑی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا، اب ریسکیو ٹیموں کو کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش مل گئی ہے۔دوسری طرف بابوسر ٹاپ پر سیلاب میں نذر ہونے والی خاتون ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے لاپتہ ہونے والے تین سالہ بیٹے کی لاش تین روز بعد مل گئی ہے۔ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے بیٹے عبد الہادی کی لاش کو مقامی افراد نے بابوسر کے قریب ڈاسر کے مقام پر تلاش کر کے حکام کو آگاہ کیا۔گلگت بلتستان سکاؤٹس نے تین سالہ عبد الہادی کی لاش برساتی نالے سے نکال کر چلاس ہسپتال منتقل کی جہاں میت کو والد کے حوالے کیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

امداد نہیں تجارت کو مستقبل سمجھتے ہیں، امریکہ کے ساتھ باہمی فائدے پر مبنی تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں: پاکستانی وزیرِ خارجہ

پنجاب میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور سیاحتی مقامات مری و گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

سوشل میڈیا کمپنیاں دہشت گردوں کے اکاؤنٹس بند کریں اور ڈیٹا شیئر کریں: وزیر مملکت برائے داخلہ

’ڈوبنے سے بچاؤ‘ کا عالمی دن: پانی میں بہہ جانے والوں کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟

سمارٹ فونز کے دور میں کی پیڈ فونز کی واپسی: ضرورت یا رجحان؟

’بیٹے نے کہا تھا واپس نہیں آؤں گا‘، سوات کے مقتول طالب علم فرحان کی والد سے آخری گفتگو

بلوچستان وائرل ویڈیو میں قتل ہونے والی خاتون کی والدہ گرفتار، دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی میں عوامی ریلیف، 25 ٹاؤنز میں پارکنگ فیس ختم

فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا: صدر ایمانویل میکخواں

وزیراعلیٰ سندھ اور ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، ترقیاتی تعاون پر گفتگو

بی وائی ڈی پاکستان میں اسمبل کی گئی الیکٹرک کار 2026 میں متعارف کرائے گی

اخبار کے اشتہار سے 80 سال کے صفدر خان اپنے پرانے دوست رحمان کو ڈھونڈ پائیں گے؟

کیا حکومت 200 یونٹس استعمال والے بجلی صارفین کی سبسڈی ختم کر رہی ہے؟

پاکستان لا کر قتل کی جانے والی بہنوں کے والد اور بھائیوں کے خلاف سپین میں مقدمہ

اسلام آباد میں بہہ جانے والے کرنل (ر) اسحاق کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی