بی وائی ڈی پاکستان میں اسمبل کی گئی الیکٹرک کار 2026 میں متعارف کرائے گی


چین کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی ایک بڑی کمپنی بی وائی ڈی کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی کا منصوبہ ہے کہ وہ جولائی یا اگست 2026 تک پاکستان میں اسمبل کی گئی اپنی پہلی گاڑی متعارف کرائے، تاکہ خطے میں الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔بدھ کو برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو بی وائی ڈی پاکستان کے سیلز اور سٹریٹجی کے نائب صدر دانش خالق نے بتایا کہ یہ پلانٹ اپریل سے کراچی کے قریب زیرتعمیر ہے، جو بی وائی ڈی اور میگا موٹر کمپنی مل کر تعمیر کر رہے ہیں۔ میگا موٹر کمپنی، حب پاور کی ذیلی کمپنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر پلانٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت 25 ہزار یونٹس ہو گی، جو ڈبل شفٹ میں حاصل کی جائے گی۔ تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ پلانٹ کی مکمل پیداواری صلاحیت کب شروع ہو گی۔دانش خالق کا کہنا تھا کہ پلانٹ کا آغاز درآمد شدہ پرزہ جات کو اسمبل کرنے سے ہو گا، جبکہ کچھ غیرالیکٹرک حصے مقامی طور پر تیار کیے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر یہ گاڑیاں صرف ملکی منڈی (پاکستان) کے لیے بنائی جائیں گی، تاہم خطے میں دائیں ہاتھ کے ڈرائیو والے ممالک کو برآمد کرنے کی گنجائش بھی موجود ہے، جو مال برداری کے اخراجات اور کاروباری اقتصادیات پر منحصر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ’ہمیں اپنے نظام میں اضافی پیداواری صلاحیت کا خدشہ نہیں ہے، کیونکہ پاکستان میں طلب جلد ہی اس کے مطابق ہو جائے گی۔‘بی وائی ڈی دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے، جو چین سے باہر تیزی سے توسیع کر رہی ہے۔ پاکستان میں یہ پلانٹ ابھرتی ہوئی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے قائم کیا جا رہا ہے، اور اس کے ذریعے کمپنی کو پاکستانی حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

امداد نہیں تجارت کو مستقبل سمجھتے ہیں، امریکہ کے ساتھ باہمی فائدے پر مبنی تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں: پاکستانی وزیرِ خارجہ

پنجاب میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور سیاحتی مقامات مری و گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

سوشل میڈیا کمپنیاں دہشت گردوں کے اکاؤنٹس بند کریں اور ڈیٹا شیئر کریں: وزیر مملکت برائے داخلہ

’ڈوبنے سے بچاؤ‘ کا عالمی دن: پانی میں بہہ جانے والوں کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟

سمارٹ فونز کے دور میں کی پیڈ فونز کی واپسی: ضرورت یا رجحان؟

’بیٹے نے کہا تھا واپس نہیں آؤں گا‘، سوات کے مقتول طالب علم فرحان کی والد سے آخری گفتگو

بلوچستان وائرل ویڈیو میں قتل ہونے والی خاتون کی والدہ گرفتار، دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی میں عوامی ریلیف، 25 ٹاؤنز میں پارکنگ فیس ختم

فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا: صدر ایمانویل میکخواں

وزیراعلیٰ سندھ اور ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، ترقیاتی تعاون پر گفتگو

بی وائی ڈی پاکستان میں اسمبل کی گئی الیکٹرک کار 2026 میں متعارف کرائے گی

اخبار کے اشتہار سے 80 سال کے صفدر خان اپنے پرانے دوست رحمان کو ڈھونڈ پائیں گے؟

کیا حکومت 200 یونٹس استعمال والے بجلی صارفین کی سبسڈی ختم کر رہی ہے؟

پاکستان لا کر قتل کی جانے والی بہنوں کے والد اور بھائیوں کے خلاف سپین میں مقدمہ

اسلام آباد میں بہہ جانے والے کرنل (ر) اسحاق کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی