پاکستانی ٹیم 92 رنز پر ڈھیر، ویسٹ انڈیز نے ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی


ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں 202 رنز سے ہرا کر تین میچوں پر مشتمل سیریز 1-2 سے جیت لی۔منگل کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم 295 رنز کے تعاقب میں صرف 92 رنز ہی بنا سکی اور 202 رنز کے بڑے مارجن سے یہ میچ ہار گئی۔پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے۔ گوڈاکیش موتی نے اپنی ہی بال پر اُن کا کیچ لیا۔ محمد نواز 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کپتان محمد رضوان اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے اور بغیر کوئی رن بنائے جیڈن سیلز کی پہلی ہی گیند پر بولڈ ہو گئے۔بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف نو رنز بنانے کے بعد جیڈن سیلز کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔حسن نواز بھی صرف 13 رنز بنانے کے بعد گوڈاکیش موتی کی گیند پر سٹمپ ہوگئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 7.2 اوورز میں صرف 18 رنز کے عوض پاکستان کے چھ بیٹرز کو پویلین کی راہ دکِھائی۔ انہیں ’پلیئر آف دی سیریز‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 294 رنز بنائے تھے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان شائے ہوپ نے ناقابل شکست رہتے ہوئے سینچری سکور کی، انہوں نے 94 گیندوں پر پانچ چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 120 رنز بنائے اور ’پلیئر آف دی میچ‘ قرار پائے۔ایون لیوس نے 37 جبکہ روسٹن چیز نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستانی بولرز میزبان ٹیم کے خلاف اپنی لائن اور لینتھ بھول گئے اور عمدہ بولنگ کرانے میں ناکام رہے۔ویسٹ انڈین بیٹرز نے نسیم شاہ کے 10 اوورز میں 72 جبکہ حسن علی کے 10 اوورز میں 60 رنز بنا ڈالے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ صائم ایوب اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔دوسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

کرسٹیانو رونالڈو اور جورجینا روڈریگز کی آٹھ سال کی دوستی کے بعد منگنی

پاکستانی ٹیم 92 رنز پر ڈھیر، ویسٹ انڈیز نے ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی

’پاکستان کرکٹ کا بے یقین ایکو سسٹم اور دہائیوں پرانا ویسٹ انڈین خواب‘

چین میں ورلڈ گیمز کے مقابلے کے دوران اٹلی کا ایتھلیٹ چل بسا

پاکستان کو تین دہائیوں بعد ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست: ’یہ سرنڈر تھا‘

ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن میچ، پاکستان پانچویں بولر کے انتخاب کی کشمکش میں مبتلا

وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک کیوں؟

ایک ہی ایونٹ میں حصّہ لینے والے دو جاپانی باکسر دماغ پر چوٹیں لگنے سے ہلاک

پہلا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

مسلمانوں کی سرپرستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

ایونٹ میں 2 جاپانی باکسرز کا انتقال، جاپان باکسنگ کمیشن نے کیا کردیا ؟

مسلمانوں کی دوستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر انڈیا کے 11 ریسلرز معطل

برطانیہ میں مقدمہ، پی سی بی نے حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر دیا

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی