کرسٹیانو رونالڈو اور جورجینا روڈریگز کی آٹھ سال کی دوستی کے بعد منگنی


سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کی ماڈل جورجینا روڈریگز نے آٹھ برس کی دوستی کے بعد منگنی کر لی ہے۔عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں مقیم جوڑے نے اس ہفتے ریاض میں اپنی منگنی کا اعلان کیا۔ جورجینا نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا جس میں رونالڈو کے انگلی میں بیضوی شکل والی ہیرے کی انگوٹھی کی تصویر تھی۔یہ انگوٹھی تیزی سے عالمی توجہ کا موضوع بن گئی ہے۔ زیورات کے ماہرین کا تخمینہ ہے کہ ہیرے کا وزن 22 سے 37 قیراط کے درمیان ہے، جس کی اطراف چھوٹے پتھر لگے ہوئے ہیں جو پلاٹینم یا سفید سونے میں سیٹ ہیں۔دوستوں، خاندان اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات آ رہے ہیں جو کمنٹس سیکشن اور بلاشبہ ان کے ان باکسز اور فونز کو بھر رہے ہیں۔ان کی کہانی 2016 میں میڈرڈ کے ایک گوچی بوتیک سے شروع ہپاوئی، جہاں جورجینا سیلز اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھیں۔ 2016 کے آخر تک وہ لوگوں کے سامنے گئے اور ڈزنی لینڈ پیرس میں ٹہلتے ہوئے تصویر کھنچوائی۔کرسٹیانو رونالڈو اور جورجینا روڈریگز کے کل پانچ بچے ہیں۔ دو مرتبہ جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔ دوسری دفعہ جڑواں بچوں میں سے ایک کا پیدائش کے کچھ عرصے بعد ہی انتقال ہو گیا تھا۔رونالڈو کے گذشتہ رشتے سے ان کا بڑا بیٹا کرسٹیانو جونیئر بھی اس جوڑے کے ساتھ رہتا ہے۔جب رونالڈو 2018 میں یووینٹس منتقل ہوئے تو خاندان ٹورن چلا گیا۔ 2022 میں رونالڈو نے سعودی عرب کے النصر کلب کو جوائن کیا اور جنوری 2023 میں جورجینا اور بچوں کے ساتھ ریاض منتقل ہو گئے۔    View this post on Instagram           A post shared by Georgina Rodríguez (@georginagio)اس جوڑے نے سعودی عرب میں اپنی زندگی کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں ریاض میں رومانوی عشائیے سے لے کر بحیرہ احمر کے کنارے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔گذشتہ برسوں کے دوران مداحوں نے بار بار خفیہ شادی کے بارے میں قیاس آرائیاں کی ہیں، خاص طور پر 2020 میں جب جورجینا کو ہیرے کی ایک بڑی انگوٹھی پہنے دیکھا گیا تھا۔دونوں نے مسلسل ہونے والی قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔ اپنی نیٹ فلکس سیریز ’آئی ایم جورجینا‘ میں رونالڈو نے کہا کہ وہ ’اہک ہزار فیصد یقین رکھتے ہیں کہ جب مناسب وقت آیا تو وہ شادی کریں گے۔‘واضح رہے کہ جون میں عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے کلب ’النصر‘ کے ساتھ اپنے معاہدے میں دو سال کی توسیع کر دی تھی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ’سعودی پرو لیگ نے کو اعلان کیا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کلب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

کرسٹیانو رونالڈو اور جورجینا روڈریگز کی آٹھ سال کی دوستی کے بعد منگنی

پاکستانی ٹیم 92 رنز پر ڈھیر، ویسٹ انڈیز نے ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی

’پاکستان کرکٹ کا بے یقین ایکو سسٹم اور دہائیوں پرانا ویسٹ انڈین خواب‘

چین میں ورلڈ گیمز کے مقابلے کے دوران اٹلی کا ایتھلیٹ چل بسا

پاکستان کو تین دہائیوں بعد ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست: ’یہ سرنڈر تھا‘

ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن میچ، پاکستان پانچویں بولر کے انتخاب کی کشمکش میں مبتلا

وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک کیوں؟

ایک ہی ایونٹ میں حصّہ لینے والے دو جاپانی باکسر دماغ پر چوٹیں لگنے سے ہلاک

پہلا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

مسلمانوں کی سرپرستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

ایونٹ میں 2 جاپانی باکسرز کا انتقال، جاپان باکسنگ کمیشن نے کیا کردیا ؟

مسلمانوں کی دوستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر انڈیا کے 11 ریسلرز معطل

برطانیہ میں مقدمہ، پی سی بی نے حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر دیا

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی