کیا واقعی یہ لڑکی حبا بخاری ہیں؟ دہائیوں پرانی ویڈیو کلپ دیکھ کر صارفین ہکا بکا رہ گئے


"یہ تو یقیناً ان کی والدہ ہوں گی۔" "یہی حبا ہیں اور اب اپنی عمر چھپا رہی ہیں، یہ 40 سے اوپر ہیں۔" "یہ شاید پرانی پی ٹی وی کی اداکارہ زیبا علی ہیں جو اب شوبز میں کام نہیں کر رہیں۔" انٹرنیٹ پر ایک پرانی ویڈیو نے ہلچل مچا دی ہے جہاں پی ٹی وی کے ایک گانے میں دکھائی دینے والی نوجوان لڑکی کو دیکھ کر لوگ حبا بخاری کے ہو بہو عکس سے حیران رہ گئے۔ مداحوں نے یہ ویڈیو دیکھتے ہی جیسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کیا اور بحث کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ View this post on Instagram A post shared by CelebritiesPK (@celebritiezpk) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اور ہر دلعزیز اداکارہ حبا بخاری، جو حال ہی میں اپنی ننھی پری اور شوہر عریز احمد کے ساتھ زندگی کے نئے باب میں داخل ہوئی ہیں، ہمیشہ اپنی خوبصورتی اور سادگی سے دل جیتتی رہی ہیں۔ لیکن اب ایک پرانی جھلک نے مداحوں کو اس حد تک چونکا دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر حبا کی "ہم شکل" کے چرچے زبان زدِ عام ہوگئے ہیں۔ ویڈیو میں موجود لڑکی کی مسکراہٹ، آنکھوں کی چمک اور چہرے کے خدوخال نے سب کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ کیا واقعی یہ کوئی وقت کا کھیل ہے یا محض اتفاق؟ کچھ صارفین نے اسے حبا کی ماں قرار دیا، کچھ نے مزاحیہ انداز میں ان کی اصل عمر پر سوالات اٹھائے، تو کئی نے اسے پرانی اداکارہ زیبا علی بتایا جو برسوں پہلے پی ٹی وی کی سکرین پر جلوہ گر ہوئیں۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ حبا بخاری کو کسی اور سے مشابہت دی گئی ہو۔ اس سے قبل بھی ان کا موازنہ ماضی کی بالی وڈ اسٹار جیا پردا سے کیا جا چکا ہے۔ مگر اس بار پرانی ویڈیو نے لوگوں کو نہ صرف حیران کیا بلکہ انٹرنیٹ پر ایک نیا معمہ بھی پیدا کردیا ہے۔ کیا یہ صرف مشابہت ہے یا پھر سچ میں کوئی رشتہ داری نکل آئے گی؟ یہ سوال اب ہر کسی کے ذہن میں گردش کر رہا ہے، اور یہی تجسس اس خبر کو مزید دلچسپ اور وائرل بنا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

کیا آپ تصویر میں موجود اس اسٹائلش بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کا حملہ۔۔ اب کس حال میں ہیں؟

رشی کپور: بالی وڈ کے ایسے ہیرو جن کی فلموں میں خواتین کا کردار زیادہ مضبوط رہا

پھر پوچھتے ہو کہ سیلاب کیوں آرہے ہیں.. مشی خان بڑے شہروں میں پنپتی فحاشی پر پھٹ پڑیں ! کیا مطالبہ کردیا؟

جب حساب مانگو تو شور کرتی ہیں.. زید علی کی والدہ نے سامعہ حجاب کو کیا کچھ سنا دیا؟ ویڈیو

ایک عورت نے بچیوں کے لئے مرد ملازم رکھا تھا جو.. مریم نفیس کے ساتھ اسپتال میں کیا واقعہ پیش آیا؟ ویڈیو

سائرہ بھی میری بیٹی کا خیال رکھتی ہے.. صدف کنول، سوتن کی بیٹی کے ساتھ عمرہ کرنے چلی گئیں ! تصویروں نے مثال قائم کردی

معروف کامیڈین کیکو شردھا نے ’گریٹ انڈین کپل شو‘ کو خیرباد کہہ دیا؟

’ڈان تھری‘ میں کیا امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ ایک ساتھ دکھائی دیں گے؟

’فلم العُلا‘ کی جانب سے وینس فلم فیسٹیول میں سعودی فلم ’ہجرت‘ کی کاسٹ کے لیے استقبالیہ

شہرت کے لیے متنازع ویڈیوز بناتی ہیں۔۔ ماریہ بی اور مشی خان میں سے کون نا پسند ہے؟ ژالے سرحدی کا دو ٹوک بیان

ساس اور شوہر کی دادی کی چیزیں پہنیں کیونکہ۔۔ ماورا حسین نے دلہن بننے والی لڑکیوں کو کیا مشورہ دیا؟

کیا واقعی یہ لڑکی حبا بخاری ہیں؟ دہائیوں پرانی ویڈیو کلپ دیکھ کر صارفین ہکا بکا رہ گئے

ہاں میری اس سے منگنی ہوئی تھی لیکن۔۔ سامعہ حجاب نے حسن زاہد سے رشتہ کیوں توڑا؟ نئی ویڈیو بنا کر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کردیے

’گووندا صرف میرے‘، سونیتا آہوجا نے افواہوں پر خاموشی توڑ دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی