نامور فٹبال کھلاڑی لیونل میسی کا ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ، 2 گول کردیئے


ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے نامور کھلاڑی لیونل میسی نے ہوم گراؤنڈ پر اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلتے ہوئے 2 گول اسکور کیے۔ آئندہ برس ورلڈ کپ کھیلنے سے متعلق میسی نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ وہ وقت آنے پر کریں گے۔ بیونس آئرس میں ارجنٹینا اور وینزویلا کے مابین کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ارجنٹینا نے 3-0 سے کامیابی حاصل کی، میسی نے مذکورہ میچ میں 2 گول جبکہ ارجنٹینا کی جانب سے تیسرا گول مارٹینز نے کیا۔ اسٹیڈیم میں موجود 80 ہزار تماشائیوں نے میچ سے قبل کھڑے ہوکر اپنے کپتان کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر میسی اپنے تینوں بچوں کے ہمراہ موجود تھے۔ ارجنٹینا کے کوچ لیونل اسکلونی نے تصدیق کی ہے کہ میسی ورلڈ کپ کوالیفائر کا آخری میچ کھیلنے کے لیے ایکویڈور نہیں جائیں گے، ارجنٹینا اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے۔ لیونل میسی کا کہنا ہے کہ اُن کے لیے یہ بڑا جذباتی لمحہ تھا، اپنے ملک کے تماشائیوں کے سامنے کھیلنا اُن کو ہمیشہ سے اچھا لگتا ہے۔ آئندہ برس ورلڈ کپ کھیلنے کے بارے میں میسی کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے اس بارے میں تاحال فیصلہ نہیں کیا، جب ایونٹ کا وقت قریب آئے گا، اُس وقت وہ کوئی فیصلہ کرنے کے قابل ہوں گے۔ یاد رہے کہ فٹ بال سپر اسٹار نے اپنے ملک کے لیے 194 میچز کھیلے، جس میں 114 گول اسکور کیے ہیں جبکہ بطور کپتان وہ 2022ء کے ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

نامور فٹبال کھلاڑی لیونل میسی کا ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ، 2 گول کردیئے

برطانوی پولیس نے کرکٹر حیدر علی کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کر دیا

ایشیا کپ سے قبل محسن نقوی کا پاکستانی کرکٹرز کو پیغام: ’کارکردگی اچھی نہیں رہی تو کوئی انعام نہیں ملے گا‘

سہ ملکی ٹی20 سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے ہرا دیا

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک کا ٹی20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

افغان سپنرز کے ’جال میں پھنسے‘ پاکستانی بلے باز اور ٹاپ سکورر حارث رؤف

رواں سال ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کی انعامی رقم مردوں سے زیادہ ہوگی: آئی سی سی

زلمی فاونڈیشن کی جانب سے افغانستان زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان

فخرِ بلوچستان شعیب خان زہری استنبول میں بھارتی باکسر کو پچھاڑنے کے لیے تیار.. مقابلہ کب ہوگا؟

’ہاکی کا میراڈونا‘ شہباز احمد جس کی برق رفتاری کے حریف بھی معترف تھے

تین ملکی سیریز: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دے دی

پاکستان کی یو اے ای کو 31 رنز سے شکست: محمد حارث کا ’بلا توڑنے‘ اور لاہوری بوائے آصف خان کی اننگز کا چرچا

پاکستان، افغانستان اور امارات کے مابین سہ فریقی ٹی20 سیریز کا آغاز آج سے

پشاور میں بابر اعظم سے ملنے کے لیے فینز گراؤنڈ میں داخل: ’ٹیم میں نہیں مگر دل میں تو ہیں‘

تین ملکی سیریز: پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی، حارث رؤف کی 4 وکٹیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی