نانا کا شوقا پہنا.. حسن رحیم کے والد مہمانوں سے موبائل کیوں لینا چاہتے تھے؟ شادی کی تقریب کے دلچسپ انکشافات


"ہماری شادی نے پورے پاکستان بلکہ دنیا کو گلگت بلتستان کی روایات کا ایک کریش کورس دے دیا۔ میری امی نے کہا کہ شوقا ضرور پہننا، یہ میرے ابو کا شوقا تھا جو انہیں میرے نانا سے ملا تھا۔ یہ ایک ایسا لباس ہے جو نسل در نسل چلتا آیا ہے۔ اور ہاں، میری پکھول ٹوپی کا پنکھ جسے ’شاتی‘ کہتے ہیں، وہ تو مجھے ہمیشہ عزیز رہا ہے۔" یہ کہنا تھا مشہور گلوکار حسن رحیم کا، جنھوں نے حالیہ دیے گئے تازہ انٹرویو میں اپنی شادی کی وائرل تقریبات پر بات کر رہے تھے۔ حسن رحیم کا کہنا تھا کہ انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ان کی شادی کے رقص اور مناظر اتنی تیزی سے مقبول ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا، "ہمارا رقص تو عام طور پر ایک محدود حلقے تک ہی پسند کیا جاتا ہے۔ مجھے لگا لوگ شاید کنفیوز ہوں گے، لیکن ردعمل دیکھ کر حیرت ہوئی۔ سب نے کہا کہ یہ کچھ نیا اور اچھا ہے جو پہلے نہیں دیکھا گیا۔ مجھے خوشی ہوئی کہ سب کو میری کوریوگرافی پسند آئی۔ میں نے تو دوستوں سے مذاق میں کہا کہ اگر میوزک نہ چلا تو ہم یہی ڈانس شروع کر دیں گے۔" انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ رومانوی انداز میں ڈانس اور محبت کے اظہار پر ہونے والی تنقید کا بھی جواب دیا۔ حسن نے کہا، "کئی باتیں ذہن میں آئیں لیکن میں نے سب بند کر دیں، کیونکہ اگر میں یہ سوچتا کہ عوام کے سامنے بیوی سے محبت کیوں دکھاؤں، تو یہ کیمرے پر عجیب لگتا۔ میں تو بس بہت خوش تھا اور اپنی خوشی ظاہر کرنا چاہتا تھا۔ شادی کا ہفتہ میری زندگی کے بہترین دنوں میں سے ایک تھا۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ شروع میں یہ کبھی پلان نہیں تھا کہ شادی کو عوامی نظروں کے سامنے لایا جائے، لیکن جب والدہ نے پوچھا کہ کیا مہمانوں کے فون لے لیے جائیں تو میں نے کہا، "اگر ایسا کیا تو فیملی ناراض ہو جائے گی، اس لیے بہتر ہے جیسے ہے ویسے رہنے دیں۔" حسن رحیم کی شادی نے نہ صرف سوشل میڈیا پر دھوم مچائی بلکہ گلگت بلتستان کی ثقافتی جھلک کو بھی دنیا کے سامنے لے آئی۔ روایتی لباس، رقص اور خاندانی ورثے کے امتزاج نے ان کی شادی کو ایک منفرد تقریب بنا دیا، جسے مداح اب بھی جوش و شوق سے یاد کر رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’چین جنگ کو کیوں ترجیح دے رہا ہے، ایک جوہری بم سرحد کے قریب گِر سکتا ہے‘: چینی شہری کورین اداکارہ کے الفاظ پر ناراض کیوں؟

میری فلم کی شوٹنگ پہلگام حملے سے پہلے ہوئی اور اب میچ کھیلے جا رہے ہیں، دلجیت دوسانجھ

’چین جنگ کو کیوں ترجیج دے رہا ہے، ایک جوہری بم سرحد کے قریب گِر سکتا ہے‘: چینی شہری کورین اداکارہ کے الفاظ پر ناراض کیوں؟

نانا کا شوقا پہنا.. حسن رحیم کے والد مہمانوں سے موبائل کیوں لینا چاہتے تھے؟ شادی کی تقریب کے دلچسپ انکشافات

بالی وڈ کے عظیم ولن پریم چوپڑا جنہیں سکرین پر دیکھ کر فلم بین سہم جاتے

ماں کا حال پوچھیں، طلاق کا نہیں.. انوشے عباسی کی طلاق کتنے سال پہلے ہوچکی؟ انکشاف نے سب کو چونکا دیا

بیٹی اپنے باپ کے نام سے پہچانی جاتی ہے لیکن.. سحر حیات نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے جذباتی پیغام دے دیا

اوقات نہیں لیکن باتیں کروڑوں کی۔۔ لاہور اور کراچی میں کیا فرق ہے؟ میمونہ قدوس نے آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا

برکت ہوتی تو اپنا گھر بنا چکی ہوتی۔۔ عورت کی کمائی کو بے برکت ماننے والی صائمہ قریشی خود کام کیوں کرتی ہیں؟

کیا آپ تصویر میں موجود اس پیاری سی بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

کیا آپ اسکول کی اس یادگار تصویر میں موجود مشہور اداکارہ کو پہچان سکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

اظہار رائے کی آزادی کو لاحق خطرات، میں اپنے ملک کو تسلیم نہیں کرتی: انجلینا جولی

ان کو بھارت ہی چلے جانا چاہئیے۔۔ بھارتی برانڈز کا عائزہ خان پر ڈیزائن چوری کا الزام ! صارفین نے عائزہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ریما اچھی اداکارہ نہیں تھیں بلکہ۔۔ ببرک شاہ نے ریما کو اوور ریٹڈ قرار دیتے ہوئے کس کی تعریف کردی؟

’اپنی محنت سے کمایا‘: اکشے کمار کا ’پیسے کا پجاری‘ کہنے والوں کو جواب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی