دیر لوئر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک


دیر لوئر میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا اور ضلعی پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد باڈوان پل پولیس پوسٹ پر حملے، کانسٹیبل محمد اسماعیل کی شہادت اور دہشت گردی کی متعدد دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں خلیل الرحمان عرف صدام، نجم الدین عرف ابو جانہ اور کفایت اللہ شامل ہیں، جبکہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 6 کلاشنکوف اور 3 ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کیے گئے۔ حکام کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کی کامیابی پر انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

اٹلی: پارک میں کھیلتے بچوں پر حملہ کرنے والے شخص پر قابو پانے والے گجرات کے نوید اسلم جن کی جرات کا سرکاری طور پر اعتراف ہوا

’انصاف بھلے اندھا ہو مگر بھینگا نہ ہو‘

وینزویلا میں دو شدید زلزلوں کے بعد ایمرجنسی نافذ، ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

ایران نے وعدے پورے نہ کیے تو ٹرمپ کے پاس کئی آپشنز ہیں: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی امیرِ کویت سے ملاقات کے بعد گفتگو

ایران نے وعدے پورے نہ کیے تو ٹرمپ کے پاس کئی آپشنز ہیں: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی امیر کویت سے ملاقات کے بعد گفتگو

اگر آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس وصول نہ کرنے کی معلومات غلط ثابت ہوئیں تو مذاکرات ختم کر دیے جائیں گے: ٹرمپ

امریکی وزیر خزانہ کا ایرانی فنڈز کی نگرانی کے لیے قطر میں ادارہ قائم کرنے کا اعلان، ایران کو کوئی رقم ادا نہیں کی گئی، ٹرمپ کا دعویٰ

خواجہ آصف کا راولا کوٹ اور میرپور سے متعلق متنازع بیان: ’ایسا وزیر ابھی تک کابینہ میں موجود کیوں ہے؟‘

بھکر: گریٹر تھل کینال میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے

دیر لوئر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: ایچ 9 اتوار بازار میں آتشزدگی، 335 دکانیں اور اسٹالز جل گئے

مسعود پزشکیان کی موجودگی میں شہباز شریف کو ایرانی بیلسٹک میزائل پروگرام پر وضاحت کیوں دینا پڑی؟

لبنان میں جنگ کا خاتمہ اتنا ہی اہم ہے جتنا ایران میں جنگ کا خاتمہ: قالیباف

سرگودھا میں آٹھ سالہ منتہا زہرا کیس کا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک: ’بچی گھر کے قریب دکان میں گئی مگر واپس نہیں آئی‘

’ان سینیٹرز نے میرا کام مزید مشکل بنا دیا ہے‘: ایران کے خلاف کارروائی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پر ٹرمپ کی تنقید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی