بھکر: گریٹر تھل کینال میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے


بھکر کے علاقے منکیرہ کے قریب گریٹر تھل کینال میں نہاتے ہوئے 3 کمسن بچے ڈوب گئے جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان تھیں اور وہ دوپہر کے وقت گھر سے نکلے تھے۔ شام تک واپس نہ آنے پر اہل خانہ کو تشویش ہوئی اور بچوں کی تلاش شروع کی گئی۔ تلاش کے دوران نہر کے کنارے بچوں کے کپڑے اور دیگر سامان ملا جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا گیا کہ وہ نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ طیب کی لاش نہر سے نکال لی جبکہ دیگر دو بچوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ رات گئے تک ریسکیو ٹیمیں اور مقامی لوگ نہر میں بچوں کی تلاش میں مصروف رہے۔ واقعے پر علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

اٹلی: پارک میں کھیلتے بچوں پر حملہ کرنے والے شخص پر قابو پانے والے گجرات کے نوید اسلم جن کی جرات کا سرکاری طور پر اعتراف ہوا

’انصاف بھلے اندھا ہو مگر بھینگا نہ ہو‘

وینزویلا میں دو شدید زلزلوں کے بعد ایمرجنسی نافذ، ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

ایران نے وعدے پورے نہ کیے تو ٹرمپ کے پاس کئی آپشنز ہیں: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی امیرِ کویت سے ملاقات کے بعد گفتگو

ایران نے وعدے پورے نہ کیے تو ٹرمپ کے پاس کئی آپشنز ہیں: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی امیر کویت سے ملاقات کے بعد گفتگو

اگر آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس وصول نہ کرنے کی معلومات غلط ثابت ہوئیں تو مذاکرات ختم کر دیے جائیں گے: ٹرمپ

امریکی وزیر خزانہ کا ایرانی فنڈز کی نگرانی کے لیے قطر میں ادارہ قائم کرنے کا اعلان، ایران کو کوئی رقم ادا نہیں کی گئی، ٹرمپ کا دعویٰ

خواجہ آصف کا راولا کوٹ اور میرپور سے متعلق متنازع بیان: ’ایسا وزیر ابھی تک کابینہ میں موجود کیوں ہے؟‘

بھکر: گریٹر تھل کینال میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے

دیر لوئر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: ایچ 9 اتوار بازار میں آتشزدگی، 335 دکانیں اور اسٹالز جل گئے

مسعود پزشکیان کی موجودگی میں شہباز شریف کو ایرانی بیلسٹک میزائل پروگرام پر وضاحت کیوں دینا پڑی؟

لبنان میں جنگ کا خاتمہ اتنا ہی اہم ہے جتنا ایران میں جنگ کا خاتمہ: قالیباف

سرگودھا میں آٹھ سالہ منتہا زہرا کیس کا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک: ’بچی گھر کے قریب دکان میں گئی مگر واپس نہیں آئی‘

’ان سینیٹرز نے میرا کام مزید مشکل بنا دیا ہے‘: ایران کے خلاف کارروائی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پر ٹرمپ کی تنقید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی