خانقاہ سے 30 لاکھ ڈالر کی چوری اور کھانے کی میز پر سیکس کی ویڈیو: تھائی لینڈ میں بدھ راہب گرفتار


Getty Imagesراہب کے گھر سے ملنے والی چیزیںتھائی لینڈ میں پولیس نے ایک رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تو وہاں سے مقامی کرنسی میں 10 کروڑ بھات یعنی (30 لاکھ ڈالر) سے زیادہ رقم اور سونے کی اینٹیں ملیں۔ تھائی خبر رساں ادارے دی نیشن کے مطابق رقم اتنی زیادہ تھی کہ اس کی گنتی رات گئے تک جاری رہی۔وہ گھر ایک بدھ راہب کا تھا۔رہائش گاہ میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس کو ایک ویڈیو بھی ملی، جس میں وہ راہب اپنے کھانے کی میز پر ایک خاتون کے ساتھ سیکس کر رہے تھے۔تھائی لینڈ میں بدھ راہب تجرد (جنسی تعلقات نہ رکھنے) کا عہد کرتے ہیں اور مادی املاک و دنیاوی چیزوں سے بھی دستبردار ہو جاتے ہیں۔ان بدھ راہب کا نام پھرا واچیریان وی ہے اور وہ قدیم دار الحکومت ایوتھایا میں واقع 14ویں صدی کے معروف واٹ پھتھائیساوان مندر کے سابق سربراہ تھے۔ الزام ہے کہ انھوں نے اپنے خانقاہی ادارے سے یہ رقم خرد برد کی اور دو سال کے دوران 20 سے زیادہ مواقع پر مندر کے لیے دیے گئے عطیات اپنی جیب میں ڈال لیے۔66 سالہ پھرا واچیریان ایک ایسا سکے نما تعویذ بنانے کے لیے جانے جاتے تھے، جس کی بہت مانگ تھی۔ اطلاعات کے مطابق تھائی وزیرِ اعظم انوتن چارنویراکُل بھی ان کی بنائی ہوئی چند اشیا کے مالک ہیں۔پولیس نے جمعے کو بتایا کہ پھرا واچیریان مندر کے نام پر دو طرح کے عطیات وصول کرتے تھے۔ ایک رقم مندر کی مرمت و بحالی کے لیے مختص تھی، جبکہ دوسری تعویذوں اور دیگر مقدس اشیا کی ادائیگی کے لیے تھی۔رپورٹس کے مطابق مرکزی تفتیشی افسر پاتاناساک بُپھاسوان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: ’لیکن دونوں ذرائع سے آنے والی رقم مندر کے اکاؤنٹ میں جمع نہیں ہوئی۔ ایک بھات بھی نہیں۔‘راہب کی اُن خاتون ساتھی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن کے ساتھ سیکس کرنے کی ویڈیو سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملی۔ گرفتاری کے بعد پھرا واچیریان کو راہب کے منصب سے محروم کر دیا گیا۔ انھوں نے تا حال عوامی سطح پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔حکام نے اِن خاتون کی شناخت 47 سالہ پُنیاوی رنگروئنگ کے طور پر کی، جنھیں ایک سرکاری اہلکار کی غیر قانونی سرگرمیوں میں معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انھوں نے بھی تا حال عوامی سطح پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔تھائی لینڈ میں متعدد راہب حکومت سے وظیفہ وصول کرتے ہیں، اسی لیے انھیں سرکاری اہلکار تصور کیا جاتا ہے۔پولیس نے پُنیاوی کے گھر سے 35 سونے کے تعویذ، تقریباً 1.5 کلوگرام سونے کی اینٹیں اور زیورات بھی ضبط کیے، جن کی مالیت کا تخمینہ 6.04 ملین بھات ہے۔بینکاک پوسٹ کے مطابق پولیس کا ماننا ہے کہ پُنیاوی نے پھرا واچیریان کی خرد برد کی گئی رقم کی منتقلی میں مدد کی، اور یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ ہر سال ان کے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کروڑوں بھات کا لین دین ہوتا تھا۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ انھیں جولائی کے وسط میں ایک گمنام اطلاع موصول ہوئی تھی جس میں پھرا واچیریان پر بد عنوان طرزِ عمل اور مندر کے فنڈز کے غلط استعمال کا الزام لگایا گیا تھا، جس کے بعد انھوں نے اس کیس کی تحقیقات شروع کیں۔ان کے مطابق اس مقدمے میں دو یا تین دیگر افراد بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔انڈیا: کروڑوں روپے کی خورد برد کے الزام میں مسلم فنڈ کے ڈائریکٹر کی گرفتاریرام مندر کی دو کروڑ میں خریدی گئی زمین منٹوں میں 18 کروڑ کی کیسے ہو گئی؟انڈیا کے مندروں میں کتنی دولت چھپی ہے؟راہباؤں کا جوے کے لیے پانچ لاکھ ڈالر چرانے کا اعترافتھائی لینڈ کا بدھ مذہبی ادارہ طویل عرصے سے ایسی رپورٹس کی زد میں رہا ہے جن میں راہبوں پر تجرد کا عہد توڑنے، منشیات کی سمگلنگ کرنے اور مالی جرائم کے ارتکاب کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ایک سال قبل بھی ایک سیکس اور بلیک میل سکینڈل سامنے آیا تھا جس میں سینیئر راہب ملوث تھے اور جس نے تھائی لینڈ کی راہبوں کی برادری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔گذشتہ سال جولائی میں پولیس نے لوگوں کے لیے ’غلط رویہ اختیار کرنے والے راہبوں‘ کی اطلاع دینے کے لیے ایک ہاٹ لائن قائم کی تھی، جب کم از کم نو راہبوں کے بارے میں معلوم ہوا کہ انھوں نے ایک خاتون کے ساتھ سیکس کیا تھا۔بعد ازاں اُن خاتون نے سیکس کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے انھیں بلیک میل کیا اور ان سے تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر وصول کیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

تانیہ ہیڈ: 11 ستمبر کے حملوں میں زندہ بچ جانے والا فرضی کردار اور جھوٹی کہانی جس نے پوری دنیا کو دھوکا دیا

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کی نئی سکیم: کیا حکومت ’لیوی‘ میں کمی سے عوام کو مزید ریلیف دے سکتی ہے؟

عقل داڑھ کا اصل کام کیا اور اس کے نکلنے سے درد کیوں ہوتا ہے؟

ویمبلی سٹیڈیم میں ’پنجابی آ گئے‘ کے نعرے اور دلجیت دوسانجھ سے ’شوہر سے زیادہ محبت‘ کا اعلان

’مودی سے دوستی، پاکستان کے ساتھ بھی روابط‘: اسلام آباد سے متعلق سوال پر ملائیشین وزیرِ اعظم کی ’مسئلہ‘ حل کرنے کی تجویز

آبنانے ہزمز میں ایرانی جہاز پر حملے سے ایک ہلاک اور چار زخمی، حوثیوں کا سعودی عرب کے کمانڈ سینٹر پر حملے کا دعویٰ

حوثیوں کا سعودی عرب کے اسلحہ ڈپو اور کمانڈ مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، یمنی فورسز کا پانچ ڈرون مار گرانے کا اعلان

’یہ کوئی مبالغہ آرائی نہیں، انسانوں کا خاتمہ ممکن ہے‘: اینتھروپک کے محقق کا استعفی اور اے آئی سے جڑے نئے انکشافات کیوں زیرِ بحث ہیں؟

حوثیوں کا سعودی عرب کے اسلحہ ڈپو اور کمانڈ مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

آبنائے ہرمز میں حملے اور سعودی پائپ لائن کی بندش کے بعد توانائی کی عالمی سپلائی دباؤ کا شکار

نظام لوہار: قصور میں دفن انگریز افسر کا قاتل پنجاب کا ڈاکو یا ’قومی ہیرو‘؟

پہلگام حملے کی مذمت اور فلسطین کا ذکر: برکس ممالک کا ’نئی دہلی اعلامیہ‘ جسے انڈیا نے اپنی سفارتی کامیابی قرار دیا

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں روزانہ اضافہ: کیا حکومت ’لیوی‘ میں کمی سے عوام کو ریلیف دے سکتی ہے؟

بجلی کا بریک ڈاؤن دھابیجی کے 10 واٹر پمپس بند، کراچی میں پانی بحران کا خدشہ

جماعت اسلامی کا 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی