بجلی کا بریک ڈاؤن دھابیجی کے 10 واٹر پمپس بند، کراچی میں پانی بحران کا خدشہ


کے الیکٹرک کے سسٹم میں کیبل فالٹ کے باعث دھابیجی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا، جس کے نتیجے میں پانی کے 21 میں سے 10 پمپس بند ہوگئے۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق صبح 6 بجے دھابیجی کے مختلف فیزز میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ بجلی بند ہونے سے تھرڈ فیز، فورتھ فیز اور کے تھری پمپ ہاؤس متاثر ہوئے، جس کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کے لیے کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ بجلی بحال ہوتے ہی متاثرہ 10 پمپس فوری طور پر فعال کردیے جائیں گے اور متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی معمول پر لائی جائے گی۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق جھاڑیوں میں لگنے والی آگ سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی کیبلز متاثر ہوئی ہیں۔ کے الیکٹرک کی ٹیکنیکل ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے اور بجلی کی فراہمی جلد بحال کرنے کے لیے واٹر کارپوریشن سے رابطے میں ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

تانیہ ہیڈ: 11 ستمبر کے حملوں میں زندہ بچ جانے والا فرضی کردار اور جھوٹی کہانی جس نے پوری دنیا کو دھوکا دیا

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کی نئی سکیم: کیا حکومت ’لیوی‘ میں کمی سے عوام کو مزید ریلیف دے سکتی ہے؟

عقل داڑھ کا اصل کام کیا اور اس کے نکلنے سے درد کیوں ہوتا ہے؟

ویمبلی سٹیڈیم میں ’پنجابی آ گئے‘ کے نعرے اور دلجیت دوسانجھ سے ’شوہر سے زیادہ محبت‘ کا اعلان

’مودی سے دوستی، پاکستان کے ساتھ بھی روابط‘: اسلام آباد سے متعلق سوال پر ملائیشین وزیرِ اعظم کی ’مسئلہ‘ حل کرنے کی تجویز

آبنانے ہزمز میں ایرانی جہاز پر حملے سے ایک ہلاک اور چار زخمی، حوثیوں کا سعودی عرب کے کمانڈ سینٹر پر حملے کا دعویٰ

حوثیوں کا سعودی عرب کے اسلحہ ڈپو اور کمانڈ مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، یمنی فورسز کا پانچ ڈرون مار گرانے کا اعلان

’یہ کوئی مبالغہ آرائی نہیں، انسانوں کا خاتمہ ممکن ہے‘: اینتھروپک کے محقق کا استعفی اور اے آئی سے جڑے نئے انکشافات کیوں زیرِ بحث ہیں؟

حوثیوں کا سعودی عرب کے اسلحہ ڈپو اور کمانڈ مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

آبنائے ہرمز میں حملے اور سعودی پائپ لائن کی بندش کے بعد توانائی کی عالمی سپلائی دباؤ کا شکار

نظام لوہار: قصور میں دفن انگریز افسر کا قاتل پنجاب کا ڈاکو یا ’قومی ہیرو‘؟

پہلگام حملے کی مذمت اور فلسطین کا ذکر: برکس ممالک کا ’نئی دہلی اعلامیہ‘ جسے انڈیا نے اپنی سفارتی کامیابی قرار دیا

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں روزانہ اضافہ: کیا حکومت ’لیوی‘ میں کمی سے عوام کو ریلیف دے سکتی ہے؟

بجلی کا بریک ڈاؤن دھابیجی کے 10 واٹر پمپس بند، کراچی میں پانی بحران کا خدشہ

جماعت اسلامی کا 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی