جماعت اسلامی کا 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان


امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی ہر صورت ختم کرانی ہے اور مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 20 ستمبر کو ملک بھر سے اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام نے پیٹرولیم لیوی کو بھتا ٹیکس قرار دیا ہے، حکومت کو یہ لیوی ختم کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ شرح سود میں 3 فیصد کمی کی جائے تو 1700 ارب روپے کی بچت ہوسکتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف بتائیں کہ شرح سود کم کیوں نہیں کی جاتی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان کے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے، ملک کے 36 شہروں میں دھرنے جاری ہیں اور 20 ستمبر کو چاروں طرف سے اسلام آباد آئیں گے۔ حکومت نے ٹال مٹول سے کام لیا تو مذاکرات ختم کردیں گے۔ انہوں نے آئی پی پیز معاہدوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اب بھی کیپسٹی چارجز شامل کیے جارہے ہیں اور اس معاملے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سب شامل ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے آل پارٹیز کانفرنس میں مدعو کیا تو جماعت اسلامی ضرور شرکت کرے گی۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی قیدی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی جماعت اسلامی کے رابطے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

تانیہ ہیڈ: 11 ستمبر کے حملوں میں زندہ بچ جانے والا فرضی کردار اور جھوٹی کہانی جس نے پوری دنیا کو دھوکا دیا

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کی نئی سکیم: کیا حکومت ’لیوی‘ میں کمی سے عوام کو مزید ریلیف دے سکتی ہے؟

عقل داڑھ کا اصل کام کیا اور اس کے نکلنے سے درد کیوں ہوتا ہے؟

ویمبلی سٹیڈیم میں ’پنجابی آ گئے‘ کے نعرے اور دلجیت دوسانجھ سے ’شوہر سے زیادہ محبت‘ کا اعلان

’مودی سے دوستی، پاکستان کے ساتھ بھی روابط‘: اسلام آباد سے متعلق سوال پر ملائیشین وزیرِ اعظم کی ’مسئلہ‘ حل کرنے کی تجویز

آبنانے ہزمز میں ایرانی جہاز پر حملے سے ایک ہلاک اور چار زخمی، حوثیوں کا سعودی عرب کے کمانڈ سینٹر پر حملے کا دعویٰ

حوثیوں کا سعودی عرب کے اسلحہ ڈپو اور کمانڈ مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، یمنی فورسز کا پانچ ڈرون مار گرانے کا اعلان

’یہ کوئی مبالغہ آرائی نہیں، انسانوں کا خاتمہ ممکن ہے‘: اینتھروپک کے محقق کا استعفی اور اے آئی سے جڑے نئے انکشافات کیوں زیرِ بحث ہیں؟

حوثیوں کا سعودی عرب کے اسلحہ ڈپو اور کمانڈ مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

آبنائے ہرمز میں حملے اور سعودی پائپ لائن کی بندش کے بعد توانائی کی عالمی سپلائی دباؤ کا شکار

نظام لوہار: قصور میں دفن انگریز افسر کا قاتل پنجاب کا ڈاکو یا ’قومی ہیرو‘؟

پہلگام حملے کی مذمت اور فلسطین کا ذکر: برکس ممالک کا ’نئی دہلی اعلامیہ‘ جسے انڈیا نے اپنی سفارتی کامیابی قرار دیا

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں روزانہ اضافہ: کیا حکومت ’لیوی‘ میں کمی سے عوام کو ریلیف دے سکتی ہے؟

بجلی کا بریک ڈاؤن دھابیجی کے 10 واٹر پمپس بند، کراچی میں پانی بحران کا خدشہ

جماعت اسلامی کا 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی