رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ


Getty Imagesانگلینڈ نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا ہے۔ چوتھے روز پاکستان کی جانب سے دیے گئے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو محمد عباس کے پہلے ہی اوور میں اوپنرز کا نقصان اُٹھانا پڑا۔ جو بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ لیکن کپتان جو روٹ اور جارڈن کوکس نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کو ہدف تک پہنچا دیا۔ جو روٹ 62 جبکہ جارڈن کوکس 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کو اس سے قبل لارڈز اور ہیڈانگلے ٹیسٹ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم تیسرے ٹیسٹ میں رضا اللہ کی بولنگ اور دوسری اننگز میں جارحانہ بلے بازی نے میچ میں کچھ دلچسپی پیدا کر دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس کے علاوہ کوئی بھی بولر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور انگلش بلے باز ابتدائی نقصانات کے بعد محتاط انداز میں بلے بازی کرتے رہے۔Getty Imagesپاکستان کی مزاحمتپہلی اننگز میں 320 رنز کے خسارے کے باوجود پاکستان نے بھرپور مزاحمت کی اور انگلینڈ کے خلاف 129 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔تیسرے دن پاکستان نے 52 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ اذان اویس اور شان مسعود نے 125 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو سنبھالا دیا۔اذان اویس 59 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ شان مسعود سنچری سے صرف پانچ رنز دور رہ گئے اور 95 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد کپتان بابر اعظم نے پاکستان کی مزاحمت میں 76 رنز کا حصہ ڈالا، تاہم 278 کے مجموعی سکور پر ان کی وکٹ بھی گر گئی۔سعود شکیل 29، غازی غوری 16 اور محمد عمران چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بولنگ میں متاثر کن کارکردگی دکھانے والے رضا اللہ نے اس موقع پر بیٹنگ بھی جم کر کی۔ انھوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 81 رنز بنائے، جس میں چار چوکے اور نو چھکے شامل تھے۔ دوسری جانب محمد عباس نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی پوری ٹیم 96.4 اوورز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے گس اٹکنسن نے تین جبکہ اولی رابنسن، جوش ٹنگ اور ڈین لارنس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ایجبسٹن ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی پوری ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ جواب میں انگلینڈ نے 453 رنز بنا کر پاکستان پر 320 رنز کی بڑی لیڈ حاصل کر لی تھی۔پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل، بولر محمد عباس کے علاوہ کوئی زیادہ دیر تک کریز پر نہیں رُک سکا۔ سعود شکیل نے 43 اور محمد عباس نے 21 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ دو ہندسوں میں داخل ہونے والے تیسرے کھلاڑی رضا اللہ تھے، جنھوں نے 11 رنز بنائے۔ان کے علاوہ کپتان بابر اعظم سمیت کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہیں ہو سکا۔انگلینڈ کی جانب سے جاش ٹنگ نے چار اور جوفرا آرچر اور اولی رابنسن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔Getty Imagesٹیم میں تبدیلیاں بھی کارآمد ثابت نہ ہو سکیںانگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ایجبسٹن میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ اس میچ میں پاکستانی ٹیم میں تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا جن میں غازی غوری، محمد عمران اور رضا اللہ شامل ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کو پہلے دونوں ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی تھی جس کے بعد سکواڈ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کیا گیا تھا۔ایجبسٹن ٹیسٹ کی شروعات کے پہلے گھنٹے میں ہی پاکستان نے اپنی چار وکٹیں گنوا دی تھیں۔ بی بی سی ٹیسٹ میچ سپیشل کے مطابق ایسا پہلا بار ہوا ہے کہ انگلینڈ میں پہلی اننگز میں کسی ٹیم کے پہلے پانچ بلے باز 10 رنز تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔ یہ وہ کارنامہ انجام ہے جو اس سے پہلے کسی بھی ٹیم نے سرانجام نہیں دیا تھا۔پاکستان کی پہلی وکٹ آٹھ رنز پر گِری جب صائم ایوب صفر پر اولی رابنسن کا شکار بنے۔ یہ رابنسن کی 100ویں ٹیسٹ وکٹ تھی۔ دوسرے اوپنر آذان اویس نے چوکوں کی مدد سے 9 رنز بنائے لیکن ان کی وکٹ جوفرا آرچر نے حاصل کی۔تیسرے نمبر پر آئے عبد اللہ شفیق تین رنز بنانے کے بعد رابنسن کا دوسرا شکار بنے۔ چوتھی وکٹ شان مسعود کی گِری جو آرچر کی شارٹ گیند پر مڈ وکٹ کو کیچ دے بیٹھے۔پانچویں وکٹ کپتان بابر اعظم کی گِری جنھوں نے صرف سات رنز کی باری کھیلی۔ محمد رضوان کی جگہ ڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر غازی غوری آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی تھے۔ڈیبیو کرنے والے دوسرے کھلاڑی محمد عمران کی وکٹ 86 رنز پر گِری۔لنچ کے وقفے تک پاکستان نے 100 رنز پر سات وکٹیں گنوا دی تھیں۔ اس کے بعد 101 کے مجموعی سکور پر رضا اللہ، 107 رنز پر سعود شکیل اور 133 کے مجموعی سکور پر محمد عباس آؤٹ ہوئے۔سرفراز احمد اور مائیک ہیسن کے لیے ’مشکل وقت‘تیسرے ٹیسٹ کی شروعات سے قبل نہ صرف پاکستان نے اپنے سکواڈ میں تبدیلیاں کی تھیں بلکہ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گُل کو بھی ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا تھا، جس کے بعد مائیک ہیسن کو ہی ٹیسٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔میچ کے دوران کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستان کے کوچ مائیک ہیسن سے پوچھا کہ کیا انھوں نے ٹیسٹ کوچ بننے کی پیشکش پر یہ سوچا کہ یہ سابقہ کوچز کے ساتھ ناانصافی ہوگی اور کل ان کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہےـمائیک ہیسن نے جواب میں کہا کہ ’جب میں آیا تو فیصلہ ہو چکا تھا۔ کوئی کوچ نہیں تھا۔ میں نے آ کر سرفراز سے بات چیت کی جو ہم دونوں ہی کے لیے یہ کافی مشکل تھا۔‘انھوں نے کہا کہ ان کی توجہ ٹیم کو واپس اپنے پیروں پر کھڑا کرنے پر مرکوز ہے۔انھوں نے جیسن گلسپی کے تبصروں سے متعلق سوال پر کہا کہ ’کچھ چیزیں قابل قبول ہیں۔ کچھ نہیں ہیں۔ کچھ چیزیں آپ کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔‘مائیک ہیسن نے کہا کہ وہ سات نئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کے عمل کا حصہ تھے۔ جبکہ ان کے مطابق ایجبسٹن ٹیسٹ سے قبل وہ جاپان میں ایشیئن گیمز کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ان کا کہنا تھا کہ نئے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ضرور ہے اور وہ ان کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے پُرامید ہیں۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر اعظم کو سابقہ ٹیسٹ میں کم ٹریننگ مل پائی تھی مگر اس بار انھیں تین اضافی دن ملے۔ٹیم میں کی جانے والی تبدیلیوں کے باوجود خراب کارکردگی پر کرکٹ کمنٹیٹر عاطف نواز نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا: ’معلوم ہوا کہ سیریز کے دوران سات کھلاڑیوں اور دو کوچز کو نکال دینا جادوئی طور پر تمام مسائل حل نہیں کرتا۔‘خانہ بدوشوں کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کے چار تمغے: ’ورلڈ نومیڈ گیمز‘ کیا ہیں؟سعید انور: بولرز کے لیے ’ڈراؤنا خواب‘ بننے والے اوپنر جو عمران خان کی طرح کرکٹ کی دنیا چھوڑنا چاہتے تھے’انڈیا بھی تو آئرلینڈ سے ہارا۔۔۔‘ سکواڈ سے بے دخل کھلاڑیوں کے ہمراہ محسن نقوی کی شاہ چارلس سے ملاقات اور ناقدین کو جوابسپاٹ فکسنگ سکینڈل: دنیا کو دھوکہ دینے والی تین ’نو بالز‘ جو بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوئیںGetty Imagesسکواڈ میں تبدیلیوں کا دفاع نہیں کر سکتا: رمیز راجہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیسٹ سے قبل پاکستان کی جانب سے سات کھلاڑیوں کو واپس بھیجنے جیسا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ 'مجھے نہیں معلوم کہ اس کا دفاع کیسے کرتے ہیں کیونکہ آپ اس کا دفاع نہیں کر سکتے۔'انھوں نے کہا کہ 'صورتحال آپ کے سامنے ہے۔ مجھے امید ہے کہ کھلاڑی ذہنی طور پر اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ بابر اعظم کے لیے یہ مشکل کام ہو گا۔'ان کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم کو بھی 'شاید یہ معلوم نہیں ہوگا کہ اردگرد کیا ہو رہا ہے۔ بطور کپتان یہ خبر رشتہ داروں اور میڈیا سے حاصل کرنا حوصلہ شکن ہے۔'

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

تانیہ ہیڈ: 11 ستمبر کے حملوں میں زندہ بچ جانے والا فرضی کردار اور جھوٹی کہانی جس نے پوری دنیا کو دھوکا دیا

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کی نئی سکیم: کیا حکومت ’لیوی‘ میں کمی سے عوام کو مزید ریلیف دے سکتی ہے؟

عقل داڑھ کا اصل کام کیا اور اس کے نکلنے سے درد کیوں ہوتا ہے؟

ویمبلی سٹیڈیم میں ’پنجابی آ گئے‘ کے نعرے اور دلجیت دوسانجھ سے ’شوہر سے زیادہ محبت‘ کا اعلان

’مودی سے دوستی، پاکستان کے ساتھ بھی روابط‘: اسلام آباد سے متعلق سوال پر ملائیشین وزیرِ اعظم کی ’مسئلہ‘ حل کرنے کی تجویز

آبنانے ہزمز میں ایرانی جہاز پر حملے سے ایک ہلاک اور چار زخمی، حوثیوں کا سعودی عرب کے کمانڈ سینٹر پر حملے کا دعویٰ

حوثیوں کا سعودی عرب کے اسلحہ ڈپو اور کمانڈ مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، یمنی فورسز کا پانچ ڈرون مار گرانے کا اعلان

’یہ کوئی مبالغہ آرائی نہیں، انسانوں کا خاتمہ ممکن ہے‘: اینتھروپک کے محقق کا استعفی اور اے آئی سے جڑے نئے انکشافات کیوں زیرِ بحث ہیں؟

حوثیوں کا سعودی عرب کے اسلحہ ڈپو اور کمانڈ مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

آبنائے ہرمز میں حملے اور سعودی پائپ لائن کی بندش کے بعد توانائی کی عالمی سپلائی دباؤ کا شکار

نظام لوہار: قصور میں دفن انگریز افسر کا قاتل پنجاب کا ڈاکو یا ’قومی ہیرو‘؟

پہلگام حملے کی مذمت اور فلسطین کا ذکر: برکس ممالک کا ’نئی دہلی اعلامیہ‘ جسے انڈیا نے اپنی سفارتی کامیابی قرار دیا

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں روزانہ اضافہ: کیا حکومت ’لیوی‘ میں کمی سے عوام کو ریلیف دے سکتی ہے؟

بجلی کا بریک ڈاؤن دھابیجی کے 10 واٹر پمپس بند، کراچی میں پانی بحران کا خدشہ

جماعت اسلامی کا 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی