گرمی کے موسم میں اسکول جانے والے بچوں کے سروں میں اکثر جوئیں پڑجاتی ہیں. مائیں کنگھی سے جوئیں تو نکال لیتی ہیں لیکن لیکھیں اور ان کے انڈے آسانی سے نہیں نکلتے. آج ہم آپ کو ایسا جادوئی تیل بنانا سکھا رہے ہیں جس سے اس مشکل سے نجات مل جائے گی.
ایک پیالی سرسوں یا ناریل کا تیل لے لیں اور ایک پین میں گرم کریں. اس تیل میں چند پتیاں نیم کی دھو کر ڈالیں اور دھیمی آنچ پر اتنا پکائیں کہ پتیاںاچھی طرح رنگ بدل دیں. اب اس تیل کا چھان کر آدھا چائے کا چمچ وکس ڈال کر ملا لیں.
سر میں یہ تیل لگا کر 2،3 گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں اور پھر کسی اچھے شیمپو سے بال دھو لیں. بالوں میں باریک کنگھی کریں. تمام جوئیں، لیکھیں اور ان کے انڈے بآسانی نکل جائیں گے.
اس تیل سے بال مضبوط بھی ہوں گے اور جھڑنا بند ہوجائیں گے.