صرف یہ چھوٹا سا کام کر لیں اور۔۔ استری کرتے ہوئے بجلی کی بچت کا انوکھا طریقہ! دیکھیں


بجلی کی قیمت میں آئے دن اضافہ ہوجاتا ہے. گرمیوں میں اے سی اور فریج کا استعمال بڑھ جاتا ہے جبکہ استری کرنا بھی روز کی ضرورت ہے. اے سی کے بعد بجلی ہی وہ چیز ہے جس میں سب سے زیادہ بجلی خرچ ہوتی ہے. اس لیے آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ استری کرتے ہوئے بجلی کی بھرپور بچت کرسکتے ہیں. اس کے لئے آپ کو پرنٹنگ کی شاپ سے کچھ پرنٹنگ پلیٹس لانی ہوں گی. 3 پلیٹس کافی ہوں گی. اس کے علاوہ دو چادر کے ٹکڑے اور کچھ کیلیں درکار ہوں گی. سب سے پہلے ایک چادر کو استری اسٹینڈ پر بچھا دیں اور ساری شکنیں ہٹا کر ٹائٹ کر کے کیلیں لگا دیں تاکہ چادر ہلے نہیں. اب پرنٹنگ پلیٹ کے کنارے کاٹ کر استری اسٹینڈ کے درمیان میں لائن سے تینوں پلیٹس رکھ دیں اور چاہیں تو ان پر بھی کیل لگا دیں. اب دوسری چادر کو استری اسٹینڈ کے اوپر بچھا کر نیچے والی چادر کی طرح کیلیں لگا دیں. اب آپ کا بجلی کی بچت کرنے والا استری اسٹینڈ تیار ہوگیا ہے. یہ پرنٹنگ پلیٹس 15 روپے کی ملتی ہیں اور اگر نہ ملیں تو ایلومینیم فوائل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے. مزید معلومات کے لئے ویڈیو دیکھیں. اس اسٹینڈ پر استری کو زیادہ گرم نہیں کرنا پڑتا کیونکہ پلیٹ کی وجہ سے اسٹینڈ کافی گرم ہوجاتا ہے اور بجلی کی بچت ہوتی ہے. کپڑا بھلے کاٹن کا ہو لیکن ایک پلیٹ کی وجہ سے ایک جانب ؛استری کرتے ہوئے دوسری طرف استری کرنے کی بالکل ضرورت نہیں پڑتی. ریشمی کپڑے وغیرہ بہت آسانی سے اور کم وقت میں استری ہوجاتے ہیں. استری کرتے ہوئے لائٹ چلی جائے تو بھی اسٹینڈ کافی دیر گرم رہتا ہے اور استری ہوسکتی ہے. اگر زیادہ سے زیادہ بجلی کی بچت کرنی ہو تو دن کے وقت ہفتے بھر کے کپڑے ایک ساتھ ہی استری کر لیں.

مزید ٹپس اینڈ ٹرکس

بجلی کا بل آدھے سے بھی کم۔۔ جانیں بغیر آن کیے کپڑے استری کرنے کا وہ راز جو آپ کے ہزاروں روپے بچائے

چٹخارے دار پیاز کا اچار۔۔ آج ہی بنائیں آسان سی ترکیب سے پیاز کا ایسا اچار، جو سادے کھانے کو مزید ذائقہ دار بنا دے

جلدی چارج بھی ہوگا اور بیٹری بھی سالوں چلے گی۔۔ جانیں 4 آسان ٹپس جو آپ کے پرانے موبائل میں بھی جان ڈال دیں

کولر میں مٹی کے برتن رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں بجلی کا بل آدھا کرنے کی آسان ٹپ