کیا آپ کے فون کی آواز بھی کم ہوگئی ہے؟ ہزاروں روپے ریپئیرنگ میں برباد کرنے کے بجائے موبائل خود ٹھیک کرنے کا سستا طریقہ


موبائل فون کا اسپیکر خراب ہونا یا پھر اس سے آواز نہ آنا وہ عام مسائل ہیں جن کی وجہ سے موبائل ریپئیرنگ میں ہمارے ہزاروں روپے ضائع ہوجاتے ہیں. آج ہم آپ کو ایسی آسان ٹرک بتانے جارہے ہیں جس سے آپ کا موبائل انتہائی کم پیسوں میں ٹھیک ہوجائے گا. عام طور پر اسپیکر یا موبائل کے ائیر اسپیکر میں کچرا پھنس جاتا ہے جس کی وجہ سے یا تو آواز آنا بند ہوجاتی ہے یا کم ہوجاتی ہے. اس کو ٹھیک کرنے کے یوں تو کافی طریقے ہیں لیکن ان سے موبائل اندر سے ڈیمیج ہوسکتا ہے جبکہ کچھ طریقہ کار ایسے ہیں جن سے کچرا مزید اندر چلا جاتا ہے اور کبھی نہیں نکلتا. موبائل فون کے ائیر اسپیکر کی صفائی کرنے کے لئے سلائم جیل کی ٹیوب لے لیں. اس جیل کو نکال کو موبائل کے تمام اسپیکرز پر اچھی طرح لگا دیں. جیل اندر بھی چلا جائے تو پریشانی کی بات نہیں. 15 منٹ تک موبائل کو ایسے ہی چھوڑ دیں اور پھر احتیاط سے جیل ایسے نکالیں کے تمام سوراخوں سے بھی نکل آئے. اس سلائم سے فون اچھی طرح دبا دبا کر صاف کریں. سلائم ساری گندگی اپنے اندر کھینچ کر صاف کر دے گا اور فون کی اواز صاف ہو کر تیز ہوجائے گی.

مزید ٹپس اینڈ ٹرکس

بجلی کا بل آدھے سے بھی کم۔۔ جانیں بغیر آن کیے کپڑے استری کرنے کا وہ راز جو آپ کے ہزاروں روپے بچائے

چٹخارے دار پیاز کا اچار۔۔ آج ہی بنائیں آسان سی ترکیب سے پیاز کا ایسا اچار، جو سادے کھانے کو مزید ذائقہ دار بنا دے

جلدی چارج بھی ہوگا اور بیٹری بھی سالوں چلے گی۔۔ جانیں 4 آسان ٹپس جو آپ کے پرانے موبائل میں بھی جان ڈال دیں

کولر میں مٹی کے برتن رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں بجلی کا بل آدھا کرنے کی آسان ٹپ