پورا خاندان پوچھے گا کیا نیا فریج لیا ہے؟ جانیں پرانے فریج کو نئے جیسا صاف اور چمکدار بنانے کا راز


مہینوں بعد جب فریج کی صفائی ہوتی ہے تو گھنٹوں محنت کے باوجود فریج صحیح سے صاف بھی نہیں ہوتا. اور ایک خاص قسم کی ناگوار بو فریج میں رہ جاتی ہے. آج ہم آپ کو منٹوں میں فریج صاف کرنے کا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ کا فریج نئے جیسا چمک اٹھے گا. سب سے پہلے فریج بند کر کے تمام تاریں سوئچ سے نکال کر ایسے رکھیں کہ وہ گیلے نہ ہوں. اب فریزر میں جہاں برف جمی ہو وہاں نمک چھڑک کر کھول دیں. فریج کی تمام درازیں اور شیلف نکال لیں. اب ایک ٹب میں پانی، کھانے کا سوڈا، ایک پیالی سرکہ اور ڈش واش لیکوئیڈ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور برتن دھونے والے اسفنج کو اس میں ڈبو کر اچھی طرح فریج کے اندر اور باہر صاف کریں. درازیں اور شیلف کو تیار کیے ہوئے پانی کے ٹب میں ڈال دیں اور انھیں بھی اچھی طرح اسفنج سے صاف کر کے پانی سے کھنگال دیں. صاف اور موٹے کپڑے سے فریج کے اندر کا حصہ پونچھ دیں. اوپر فریزر سے برف پگھل چکی ہوگی اسے بھی ایسے ہی صاف کرلیں. فریج صاف ہو کر خشک ہوجائے تو چائے کی چھلنی میں نمک ڈال کر چھانتے ہوئے فریزر میں نمک چھڑک دیں. اس طرح فریزر میں برف نہیں جمے گی اور بجلی کا بل کم آئے گا. سوڈا اور سرکہ تمام ناگوار بو جذب کرلیتا ہے جس سے فریج نئے جیسا ہوجائے گا.

مزید ٹپس اینڈ ٹرکس

بجلی کا بل آدھے سے بھی کم۔۔ جانیں بغیر آن کیے کپڑے استری کرنے کا وہ راز جو آپ کے ہزاروں روپے بچائے

چٹخارے دار پیاز کا اچار۔۔ آج ہی بنائیں آسان سی ترکیب سے پیاز کا ایسا اچار، جو سادے کھانے کو مزید ذائقہ دار بنا دے

جلدی چارج بھی ہوگا اور بیٹری بھی سالوں چلے گی۔۔ جانیں 4 آسان ٹپس جو آپ کے پرانے موبائل میں بھی جان ڈال دیں

کولر میں مٹی کے برتن رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں بجلی کا بل آدھا کرنے کی آسان ٹپ