بازار سے آدھے ریٹ میں فالسے کا شربت گھر پر خود بنائیں مزیدار شربت بنانے کا طریقہ جو پینے والے کو واہ واہ کرنے پر مجبور کردے


فالسے کا کھٹا میٹھا شربت نہ صرف پینے میں ذائقے دار ہوتا ہے بلکہ یہ گرمی کا خاص توڑ سمجھا جاتا ہے. جسم کو راحت پہنچاتا ہے اور خون کی کمی کو دور کرتا ہے. آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو فالسے کا شربت بنانے اور اسے دو مہینے تک محفوظ رکھنے کا طریقہ بتائیں گے. 700 گرام فالسے کو اچھی طرح صاف کر کے اس میں 2 گلاس پانی اور ایک چائے کا چمچ سفید سرکہ ڈال کر ابالیں اور اتنا پکائیں کہ فالسے نرم ہوجائیں. اب اسے ٹھنڈا کر کے پانی سمیت گرائنڈ کر لیں. موٹے سوراخ والی چھلنی سے چھان کر پلپ الگ کر لیں. ایک پین میں پانی ڈالیں اور ایک بڑا چمچ بھر کر چینی ڈالیں. شیرہ بن جائے تو فالسے کا پلپ ڈال دیں. اب اس میں ایک چائے کا چمچ کالا نمک، سوڈیم بائی کاربونیٹ اور جامنی رنگ ڈال کر اتنا پکائیں کہ پلپ گاڑھا ہوجائے. اس پلپ کو کانچ کی بوتل میں رکھیں اور بوتل کو لازمی خشک ہونا چاہیئے ورنہ شربت خراب ہوجائے گا. استعمال کے وقت بوتل نکالیں اور شربت گلاس میں ڈالیں. پانی اور برف ڈال کر پیش کریں.

مزید ٹپس اینڈ ٹرکس

بجلی کا بل آدھے سے بھی کم۔۔ جانیں بغیر آن کیے کپڑے استری کرنے کا وہ راز جو آپ کے ہزاروں روپے بچائے

چٹخارے دار پیاز کا اچار۔۔ آج ہی بنائیں آسان سی ترکیب سے پیاز کا ایسا اچار، جو سادے کھانے کو مزید ذائقہ دار بنا دے

جلدی چارج بھی ہوگا اور بیٹری بھی سالوں چلے گی۔۔ جانیں 4 آسان ٹپس جو آپ کے پرانے موبائل میں بھی جان ڈال دیں

کولر میں مٹی کے برتن رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں بجلی کا بل آدھا کرنے کی آسان ٹپ