شاہی ذائقے والا انڈے کا قورمہ ۔۔ انڈے کی ایسی بے مثال ریسیپی، جو آپ کے کھانے کو چار چاند لگا دے


اجزاء برائے انڈے کا قورمہ: انڈے 4 عدد ابلے ہوئے ہلدی دھنیا کریم دہی دودھ خشخاش لال مرچ پاؤڈر سفید مرچ پاؤڈر ادرک لہسن کا پیسٹ آئل کالی مرچ پاؤڈر ترکیب: ٭ 4 انڈے اچھی طرح ابال لیں اور ان کو بیچ میں سے کاٹ کر دو ٹکڑے کرلیں۔ ٭ پین میں آئل گرم کریں اس میں ایک کپ پیاز کا پیسٹ، 2 چمچ وائٹ کریم، 1 کپ دہی اور ایک کپ دودھ میں لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کر کے بارہ منٹ اچھی طرح پکائیں۔ ٭ اس میں ایک چمچ دھنیا پاؤڈر، ایک چمچ خشخاش، ایک چمچ ہلدی، ایک چمچ لال مرچ پاؤڈر، آدھا چمچ کالی مرچ، آدھا چمچ سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر مزید دس منٹ پکائیں۔ ٭ ابالے ہوئے انڈے پین میں ڈال کر پانچ منٹ پکائیں پھر انڈوں کو پلٹ لیں اور ڈھکن ڈھک دیں۔ دس منٹ بعد لیجئیے تیار ہے آپ کا انڈہ زبردست وائٹ کریمی قورمہ۔ اسپیشل ٹپ: ٭ انڈے چاہیں تو کاٹ لیں ورنہ ثابت بھی رکھ سکتی ہیں۔ ٭ گارنش کے لئے ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر سروو کیجیے۔ ٭ مصالحے کو اچھی طرح بھون لیں تاکہ سارے پیسٹ اچھی طرح گھل جائیں۔

مزید ٹپس اینڈ ٹرکس

بجلی کا بل آدھے سے بھی کم۔۔ جانیں بغیر آن کیے کپڑے استری کرنے کا وہ راز جو آپ کے ہزاروں روپے بچائے

چٹخارے دار پیاز کا اچار۔۔ آج ہی بنائیں آسان سی ترکیب سے پیاز کا ایسا اچار، جو سادے کھانے کو مزید ذائقہ دار بنا دے

جلدی چارج بھی ہوگا اور بیٹری بھی سالوں چلے گی۔۔ جانیں 4 آسان ٹپس جو آپ کے پرانے موبائل میں بھی جان ڈال دیں

کولر میں مٹی کے برتن رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں بجلی کا بل آدھا کرنے کی آسان ٹپ