اجزاء:
مٹر ایک پیالہ چھیلے ہوئے
قیمہ آدھا کلو باریک ہاتھ کا کٹا ہوا
ادرک کٹی ہوئی 4 سے 6 ٹکڑے
ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
نمک 1 چمچ
آئل 1 چمچ
کٹی لال مرچ 1 چمچ
پسی لال مرچ 1 چمچ
کالی مرچ 1 چمچ
دہی 1 کپ
پیاز 1 کٹی ہوئی
ہلدی 1 چمچ
زیرہ ایک آدھا چمچ
کالی مرچ ثابت 1 سے 3
ٹماٹر کا پیسٹ
شملہ مرچ کٹی ہوئی
ہری مرچیں 3 کٹی ہوئی
آلو 3 سے 4 کٹے ہوئے
ترکیب:
٭ سب سے پہلے مٹر کو چھیل کر ان کو دھو کر توے پر اچھی طرح روسٹ کرلیں کہ ان کا تھوڑا سا رنگ تبدیل ہو جائے۔
٭ اب ان کو آئل میں فرائی کرکے الگ کرلیں۔
٭قیمے کو پانی اور نمک میں ابال کر رکھ لیں۔
٭ پیاز بھونیں، زیرہ، ہلدی، دھنیا، مرچیں، دہی، کالی مرچ، لال مرچ، ٹماٹر کا پیسٹ غرضیکہ تمام تر مصالحے ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
٭ قیمے کو ابالنے کے بعد کا ایک مرتبہ پانی پھینک دیں۔
٭ اور دوبارہ پانی ڈال کر اس کو 5 سے 6 منٹ تک ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔
٭ جب گریوی مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو قیمہ پانی سمیت اس میں شامل کریں، شملہ مرچ ڈالیں اور آلو ڈال کر اچھی طرح چمچ چلا کر دم پر رکھ دیں۔
٭ لیجیے حیدرآبادی انداز میں قیمہ آلو اور مٹر کا مزیدار کھانا پک کر تیار ہے۔
٭ اب ہرا دھنیا، ہری مرچ، ادرک اور لیموں کا رس ڈال کر نان کے ساتھ سروو کردیں۔