اب ائیر کولر سے اے سی جیسی ٹھنڈی ہوا کے مزے۔۔ جانیں حبس اور نمی ختم کر کے برف جیسی ٹھنڈی ہوا حاصل کرنے کا طریقہ


اب ہر کوئی اے سی تو خرید نہیں سکتا۔ زیادہ تر لوگ ائیر کولر لیتے ہیں تاکہ ہوا زیادہ ملے لیکن بجلی کا بل کم ہی آئے۔ لیکن ائیر کولر میں یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ انھیں چلانے سے کمرے میں گھٹن، حبس اور نمی پھیل جاتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم اس مشکل کا حل لائے ہیں۔ ائیر کولر کی نمی اور حبس ختم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انھیں کھلی جگہ رکھا جائے۔ یہ اس وقت صحیح کام کرتے ہیں جب ان کے پیچھے کے حصے سے گرم ہوا آسانی سے باہر نکل سکے جب کہ سامنے کی جانب سے تازہ ہوا ملے۔ اگر ائیر کولر کمرے میں رکھنا ہے تو اسے دیوار سے تھوڑا فاصلے ہر رکھیں اور کولر کا منہ کھڑکی یا دروازے کی جانب ہو۔ اس کے علاوہ ضروری ہے کہ کمرے میں چھت کا پنکھا بھی چلائیں تا کہ گرم ہوا پنکھا کھینچ کر باہر پھینک سکے۔ اس سے نمی اور گھٹن نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ ایگزاسٹ فین لگانا بھی بہترین آئیڈیا ہے۔ ائیر کولر کے اندر کولنگ پیڈز ہوتے ہیں۔ خریدنے سے پہلے یہ ضرور چیک کر لیں کہ اندر کولنگ پیڈز کم سے کم 4 نچ کے ہوں اور گتے کے نہ ہوں۔ گتے کے پیڈز کمرے میں گھٹن پیدا کرتے ہیں۔ ضروری ہے کہ ائیر پیڈز کو چیک کیا جائے کہ وہ اندر سے پوری طرح گیلے ہورہے ہیں یا نہیں۔ اگر نہیں ہورہے تو انھیں باہر نکال کر صاف کریں اور 3، 4 سال بعد انھیں تبدیل کردینا چاہیے۔ ائیر کولر سے اے سی جیسی ٹھنڈی ہوا لینے کے لئے اس میں ٹھنڈا پانی ڈالیں۔ آج کل بازار میں آئس باکس والے ائیر کولر بھی مل رہے ہیں جن میں برف ڈال کر ٹھنڈی ہوا کے مزے لئے جاسکتے ہیں۔

مزید ٹپس اینڈ ٹرکس

بجلی کا بل آدھے سے بھی کم۔۔ جانیں بغیر آن کیے کپڑے استری کرنے کا وہ راز جو آپ کے ہزاروں روپے بچائے

چٹخارے دار پیاز کا اچار۔۔ آج ہی بنائیں آسان سی ترکیب سے پیاز کا ایسا اچار، جو سادے کھانے کو مزید ذائقہ دار بنا دے

جلدی چارج بھی ہوگا اور بیٹری بھی سالوں چلے گی۔۔ جانیں 4 آسان ٹپس جو آپ کے پرانے موبائل میں بھی جان ڈال دیں

کولر میں مٹی کے برتن رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں بجلی کا بل آدھا کرنے کی آسان ٹپ