اجزاء چکن ہریالی:
چکن_____ 400 گرام
نمک_____ حسبِ ذائقہ
کالی مرچ کُٹی ہوئی_____ 1 کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر_____ 1 کھانے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر_____ 1 کھانے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ_____ 2 کھانے کے چمچ
کریم_____ 3 کھانے کے چمچ
دہی_____ آدھ کپ
ہری مرچ_____ 3 عدد
ہری پیاز_____ 5گرام
پودینہ_____ 10 گرام
ہرا دھنیا_____ 10گرام
پالک اُبلی ہوئی_____ 10گرام
سوکھی میتھی_____ 1 کھانے کا چمچ
پانی_____ آدھ کپ
آئل_____ آدھ کپ
مکھن_____ 5 گرام
ترکیب:
• ایک گرائینڈر میں ہرا دھنیا ،ہری مرچ ،پودینہ،پودینہ،پالک اُبلی ہوئی ،ہرا پیاز ،دہی اور پانی ڈال کر گرائینڈکر لیں۔
• ایک پین میں آئل ڈال کر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر لائیٹ براؤن ہونے تک فرائی کر یں۔
• اب اس میں چکن ڈال کر 2 سے 3 منٹ تک پکائیں اب اس میں نمک، دھنیا پاؤڈر ،کالی مرچ پسی ہوئی اورزیرہ پاؤڈر ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے پکائیں۔
• اب اس میں گرائینڈ کیا ہوا پیسٹ ڈال کر 8سے 10 مِنٹ کے لیے دم دیں اور درمیان میں چیک کرتے رہیں۔
• اب اِس میں کریم اورسوکھی میتھی ڈال کر3 سے4مِنٹ کے لیے بھونائی کر لیں آخر میں مکھن ڈال دیں۔
• آپکا مزیدار ہرا چکن مصالحہ تیار ہے۔