سلائی مشین کے بارے میں خواتین اکثر شکایت کرتی ہیں کہ سوئی نیچے سے دھاگہ نہیں اٹھا رہی. تو آج ہم اس مسئلے کا حل بھی لے آئے ہیں.
دراصل مشین کے نیچے سے دھاگہ اٹھانے کی دو ہی وجہ ہوتی ہیں. پہلی وجہ سوئی جو دھاگہ پکڑ نہیں پاتی جبکہ دوسری وجہ سٹل ہوتی ہے جو ٹھیک طرح فٹ نہیں ہوتی.
کسی پیچ کس کی مدد سے سلائی مشین کے الٹے ہاتھ والے حصے کو کھولیں اور سوئی کو ڈھیلا کر کے نیچے دی گئی ویڈیو میں بتائے طریقے سے ایڈجسٹ کریں. سوئی کو نیچے سٹل میں بالکل سیدھ میں آنا چاہیے.
سٹل کے دونوں جانب لگے پیچ کو کھول کر اس کے درمیانے حصے کو باہر نکال لیں. اس حصے کے بیچ میں ایک نوک سی بنی ہوگی. اسے کسی پتھر، چاقو یا پھر نیل کٹر کی ریتی کی مدد سے اچھی طرح تیز کریں اور پھر سٹل میں فٹ کر کے مشین میں لگائیں.
دوسرے ہاتھ سے مشین پوری طرح چلا کر دیکھیں کہ کہیں چلتے ہوئے رک تو نہیں رہی. مشین صحیح چل رہی ہو تو پیچ ٹائٹ کردیں.