اجزاء:
سیلا چاول_____ 1 کلو اُبلے ہوئے
چکن_____ 1 کلو
دہی_____ 1 پاؤ
لال مرچ_____ دو چمچ کُٹی ہوئی
ہلدی_____ آدھا چمچ
لال مرچ_____ 1 چمچ پسی ہوئی
نمک_____ 2 چمچ
آئل_____ 1 کپ
مکس گرم مصالحہ_____ 1 چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ_____ 1 چمچ
چائنیز سالٹ_____ آدھا چمچ
جائفل_____ آدھا چمچ پسی ہوئی
جاوتری_____ آدھا چمچ پسی ہوئی
بادیان کے پھول_____ 3 عدد
آلو_____ 5 عدد
زردے کا رنگ_____ آدھا چمچ
پیاز_____ 2
ٹماٹر_____ 1 پاؤ
آلو بخارے_____ پچاس گرام
ہرا دھنیا
پودینہ
چاٹ مصالحہ_____ دو چمچ
کڑی پتے_____ 5 عدد
ادرک_____ 1 چمچ باریک کٹی ہوئی
تیل _____آدھا کپ
ترکیب:
ایک پاؤ دہی میں سے آدھا چمچ زردے کا رنگ ملا کر ایک طرف رکھ دیں۔
اب پین میں ایک کپ پانی، باقی دہی، کُٹی لال مرچ، ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، ایک کپ تیل، مکس گرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، چائنیز سالٹ، پسی جائفل، پسی جاوتری اور بادیان کے پھول ڈال کر مکس کریں۔
پھر گوشت شامل کرکے 15منٹ پکائیں۔
پھر آلو ڈال کر بھونیں، جب آلو آدھے گل جائیں تو اوپر سے زردے کے رنگ والا دہی پھیلائیں۔
پھر فرائی پیاز، ٹماٹر، آلو بخارے، ہرا دھنیا، پودینہ، چاٹ مصالحہ، کڑی پتے اور ادرک ڈال کر اُبلے چاول ڈالیں۔
اب چاولوں پر آدھا کپ تیل ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے دم پر رکھ دیں اور چولہا بند کر دیں۔
مزیدار چکن سپائسی بریانی تیار ہے۔
رائتے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔