ہم اکثر بازار سے صحیح قسم کے لیموں چننے کی جدوجہد کر رہے ہوتے ہیں، یہ یا تو رس نچوڑنے کے لیے بہت سخت ہوتے ہیں یا پھر زیادہ پک جاتے ہیں، جس سے اسے کھانا پکانے میں استعمال کرنا ناممکن سا ہو جاتا ہے۔
اگر آپ کو بھی اچھے لیموں کی پہچان کا مسئلہ درپیش ہے تو ہمارے پاس رسیلے اور تازہ لیموں لینے کے لیے کچھ بہترین ٹپس ہیں، آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
لیموں خریدتے وقت ان باتوں کا دھیان رکھیں:
1۔ بہترین معیار کے لیموں کو چننے کا یہ ممکنہ طور پر سب سے آسان طریقہ ہے۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ لیموں جتنا بھاری ہوگا اتنا ہی رس دار ہوگا۔ لہٰذا، لیموں کا انتخاب کرنے سے پہلے ہر ایک لیموں کو اٹھا کر ان کے وزن کا موازنہ کریں۔ اور ایسا کرنے کے لیے، ایک ہی سائز اور شکل کے لیموں کا موازنہ کریں۔
2۔ وزن چیک کرنے کے بعد لیموں کو آہستہ سے دبائیں کہ آیا یہ نرم ہے یا نہیں۔ نرم والے رس دار اور استعمال کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ لیکن یاد رکھیں، پھل کو زیادہ زور سے نہ دبائیں کیونکہ اس سے وہ مکمل طور پر برباد ہو سکتا ہے۔
3۔ جب بھی آپ لیموں چن رہے ہوں تو اس کی جلد کی ساخت کو چیک کریں۔ اگر جلد کھردری نظر آتی ہے، تو سمجھ لیں، پھل پوری طرح پکا نہیں ہے۔ اسے واپس رکھیں اور کوئی ہموار نظر آنے والا لیموں لیں۔
4۔ لیموں کے رنگ کا تعین کرنا ضروری ہے جو روشن اور پیلے نظر آئیں وہ خریدیں۔ جتنا گہرا پیلا ہوگا، پھل اتنا ہی پکا اور رس دار ہوگا۔
5۔ رنگ کے ساتھ، دھبوں کی جانچ بھی کریں۔ بعض اوقات حد سے زیادہ پکنے والے لیموں پر بھورے دھبے ہوتے ہیں جو سڑنے کی علامات ہیں۔ جب آپ اس طرح کے لیموں کو کاٹتے ہیں تو ان سے بدبو آتی ہے، جو خراب ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔
امید ہے اگلی بار جب آپ لیموں خریدنے مارکیٹ جائیں گے تو ان باتوں کو ضرور دھیان میں رکھیں گے۔