کیا آپ کے فریج سے بھی پانی گرتا ہے۔۔ جانیں قیمتی فریج کو اس سے ہونے والے نقصان سے کیسے بچائیں؟


فریج کتنا ہی مہنگا کیوں نہ خرید لو، چند سالوں میں خراب ہوجاتا ہے. اس کی وجہ کوالٹی سے زیادہ ہماری اپنی غلطی ہوتی ہے جو فریج کو خراب کردیتی ہے. ایسی ہی ایک غلطی فریج سے رسنے والا پانی ہے جس کا ہم نوٹس نہیں لیتے لیکن یہ پانی پوری مشین کی تباہی کی وجہ بن جاتا ہے. فریج کے نیچے رسنے والا پانی دراصل اندر کی برف پگھلنے سے خارج ہوتا ہے. یہ پانی فریج کے ربر کو خراب کرتا ہے، زنگ کی وجہ بنتا ہے، اندر رکھیسبزیوں اور پھلوں کو خراب کرتا ہے اور فریج میں بدبو بھی پیدا کرتا ہے. اس پانی کو بروقت نکالنا بہت ضروری ہے. فریج میں سب سے آخر میں سبزیاں اور پھل رکھنے کے لیے پلاسٹک کی دراز ہوتی ہے. اس کی ٹرے کے پیچھے ہاتھ لگائیں تو ایک سوراخ موجود ہوتا ہے. یہ سوراخ پانی باہر نکالنے کے لئے ہوتا ہے لیکن اکثر اس میں کچھ پھنس جاتا ہے جس کی وجہ سے پانی جمع ہونے لگتا ہے. سب سے پہلے فریج خالی کر کے بند کر دیں اور تار نکال دیں. اب کسی لمبے تار کو سوراخ میں ڈالیں تاکہ پھنسی ہوئی چیزیں نکل جائیں اور پانی نکل جائے. فریج کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد زیتون کا تیل کا تیل موٹے کپڑے میں لگا کر اندر باہر اچھی طرح پونچھیں اور فریج خشک کر لیں. فریج کو بہتر حالت میں رکھنے کے لیے یہ عمل ہر مہینے کریں.

مزید ٹپس اینڈ ٹرکس

بجلی کا بل آدھے سے بھی کم۔۔ جانیں بغیر آن کیے کپڑے استری کرنے کا وہ راز جو آپ کے ہزاروں روپے بچائے

چٹخارے دار پیاز کا اچار۔۔ آج ہی بنائیں آسان سی ترکیب سے پیاز کا ایسا اچار، جو سادے کھانے کو مزید ذائقہ دار بنا دے

جلدی چارج بھی ہوگا اور بیٹری بھی سالوں چلے گی۔۔ جانیں 4 آسان ٹپس جو آپ کے پرانے موبائل میں بھی جان ڈال دیں

کولر میں مٹی کے برتن رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں بجلی کا بل آدھا کرنے کی آسان ٹپ