دیوار کو نمی اور سیم سے بھی بچائے۔۔ صرف 200 میں گھر کو ٹھنڈا رکھنے کا سب سے سستا طریقہ کون سا ہے؟


جیسے ہی دھوپ نکلتی ہے تھوڑی دیر میں گھر کسی تندور کی طرح گرم ہوجاتا ہے. اس کی وجہ یہ ہے کہ گھر کی چھت اور دیواریں گرمی جذب کر لیتی ہیں. چھت کو ہیٹ پروف کرنے کے تو بہت سے طریقے مارکیٹ میں آچکے ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو دیواریں ہیٹ پروف کرنے کا انتہائی سستا طریقہ بتائیں گے جس سے گھر کے اندر اے سی چلانے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی. سب سے پہلے گھر کی تمام دیواروں کو اچھی طرح صاف کر کے اسے پانی سے تر کر لیں. اب ایک بڑی سی بالٹی میں ایک حصہ ایکرائلک ڈال کر پانی میں اچھی طرح مکس کر لیں. 4 حصہ کسی بھی سستی کمپنی کا ڈسٹمپر ڈال دیں اور دوبارہ مکس کر لیں. اب بوری والا پلاسٹک آف پیرس لیں اور 7 سے 8 حصے ڈال کر اسے بھی ہاتھ سے ایسے مکس کریں کہ کوئی گٹھلی نہ رہ جائے. ان تمام چیزوں کو دیوار پر پینٹ کر دیں. ڈسٹمپر کی وجہ سے پلاسٹر آف پیرس 10 منٹ تک نہیں سوکھے گا. اس لئے یہ کام تیز تیز کرنا ہے. پینٹ سوکھ جائے تو ایک کوٹ اور لگا دیں. یہ پینٹ چھت کے اوپر اور دروازے پر بھی کیا جاسکتا ہے. یہ نہ صرف گرمی میں دیوار گرم ہونے سے روکے گا بلکہ سردی کے موسم میں گھر کو سرد ہواؤں سے متاثر ہونے سے بھی بچائے گا.

مزید ٹپس اینڈ ٹرکس

بجلی کا بل آدھے سے بھی کم۔۔ جانیں بغیر آن کیے کپڑے استری کرنے کا وہ راز جو آپ کے ہزاروں روپے بچائے

چٹخارے دار پیاز کا اچار۔۔ آج ہی بنائیں آسان سی ترکیب سے پیاز کا ایسا اچار، جو سادے کھانے کو مزید ذائقہ دار بنا دے

جلدی چارج بھی ہوگا اور بیٹری بھی سالوں چلے گی۔۔ جانیں 4 آسان ٹپس جو آپ کے پرانے موبائل میں بھی جان ڈال دیں

کولر میں مٹی کے برتن رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں بجلی کا بل آدھا کرنے کی آسان ٹپ