منٹوں میں بغیر فریج کے پانی کیسے ٹھنڈا کریں؟ جانیں زیور سے ہونے والی الرجی سے نمٹنے کا آسان ترین حل کیا ہے


گرمی کے موسم میں بار بار لائٹ جاتی ہے ایسے میں فریج کا ٹھنڈا پانی بھی ختم ہوجاتا ہے. آج ہم آپ کو ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے بغیر بجلی اور فریج کے آپ جتنی چاہیں پانی کی بوتلیں ٹھنڈی کرسکتے ہیں. اس کے لئے ایک بڑے سائز کا مٹی کا پیالہ لے لیں. اس میں بازار سے ریت خرید کر بھر لیں. اب موٹر کھول کر یا پھر بورنگ کا تازہ پانی اس ریت میں اتنا ڈالیں کہ ریت گیلی ہوجائے. ٹنکی کا گرم پانی بالکل استعمال نہیں کرنا. پلاسٹک کی پانی کی بوتلوں میں بھی تازہ پانی ڈال دیں. نئے موزوں کو ان بوتلوں پر ویڈیو میں بتائے گئے طریقے سے چڑھا دیں اور بوتلوں کے نچلے حصے کو ریت میں دبا دیں. اس مٹی کے پیالے کو کسی چھاؤں والی جگہ پر رکھ دیں اور ہر دو منٹ میں تازہ پانی کا اسپرے کرتے رہیں. 15 منٹ میں جب آپ بوتل نکالیں گی تو پانی بہت زیادہ ٹھنڈا ہوچکا ہوگا. اگر مزید ٹھنڈا کرنا ہے تو بوتل کو آدھا گھنٹہ ریت میں دبا رہنے دیں. یہ ریت والا پیالہ آپ بار بار استعمال کرسکتے ہیں. اکثر خواتین کو شکایت ہوتی ہے کہ آرٹیفیشل جیولری سے ان کے کان دکھنے لگتے ہیں خاص طور پر گرمی کے موسم میں بہت زیادہ الرجی ہوتی ہے. پہننے سے کچھ دیر پہلے کان کے زیور کے کانٹے پر نیل پالش لگا کر سکھا لیں پھر پہن لیں. اس طرح آپ کو الرجی نہیں ہوگی. گرمی میں صابن بہت زیادہ گھلتا ہے. صابن دانی پر 4،5 ربر بینڈ تھوڑے وقفے سے چڑھا دیں اور صابن کو اس پر رکھیں. اس طرح صابن جلدی خشک ہوجائے گا اور گھلے گا نہیں.

مزید ٹپس اینڈ ٹرکس

بجلی کا بل آدھے سے بھی کم۔۔ جانیں بغیر آن کیے کپڑے استری کرنے کا وہ راز جو آپ کے ہزاروں روپے بچائے

چٹخارے دار پیاز کا اچار۔۔ آج ہی بنائیں آسان سی ترکیب سے پیاز کا ایسا اچار، جو سادے کھانے کو مزید ذائقہ دار بنا دے

جلدی چارج بھی ہوگا اور بیٹری بھی سالوں چلے گی۔۔ جانیں 4 آسان ٹپس جو آپ کے پرانے موبائل میں بھی جان ڈال دیں

کولر میں مٹی کے برتن رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں بجلی کا بل آدھا کرنے کی آسان ٹپ