صرف ایک پیالہ دودھ سے 1 کلو دہی کیسے بنائیں؟ جانیں جھٹ پٹ دہی گھر میں ہی بنانے کا آسان طریقہ اور کریں اپنی مشکل آسان


گھروں میں دہی بڑے بنانے ہوں یا رائتہ وغیرہ بنانے کے لیے دہی کم پڑجائے تو کافی مشکل ہوتی ہے. اس لئے آج ہم آپ کو ایسا طریقہ بتانے جارہے ہیں جس سے صرف ایک گلاس دودھ سے ہی آپ ایک کلو دہی بنا سکتے ہیں. آئیے جانتے ہیں اس کا طریقہ. ایک کپ میں دودھ لیں اور موٹے پیندے والی دیگچی میں صرف2 چمش دودھ چھوڑ کر باقی ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں. الگ کیے ہوئے دودھ میں آدھا چمچ کارن فلور ڈالیں اور مکس کر کے دیگچی میں ڈال کر ابالیں. چولہا بند کردیں. جب دودھ ہلکے سے تھوڑا زیادہ گرم ہو تو 4 چمچ میٹھا دہی شامل کر کے دیگچی کو اچھی طرح چلائیں. ڈھکن لگا کر سائے والی جگہ پر رکھ دیں اور ایک موٹے گیلے کپڑے سے ڈھانپ دیں. اوپر ایک اور کپڑا ڈال کر 6 گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں دوسری طرف ایک پین میں 4 چمچ کارن فلور ڈالیں اور 3 گلاس پانی ڈال کر ابال لیں. 2، 3 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں. اب تیار کیے ہوئے دہی کو ایک بڑے برتن میں نکالیں اور کارن فلور والا آمیزہ اس میں ہلکے ہلکے ڈال کر مکس کریں. لیجیے ایک پاؤ دودھ سے ایک کلو میٹھا گاڑھا دہی تیار ہے. خیال رہے کہ یہ اصلی دہی کا نعم البدل ہر گز نہیں ہے بلکہ یہ وقتی ضرورت کو پورا کرنے اور دہی سے بننے والی ڈشز کو بنانے میں کام آسکتا ہے.

مزید ٹپس اینڈ ٹرکس

بجلی کا بل آدھے سے بھی کم۔۔ جانیں بغیر آن کیے کپڑے استری کرنے کا وہ راز جو آپ کے ہزاروں روپے بچائے

چٹخارے دار پیاز کا اچار۔۔ آج ہی بنائیں آسان سی ترکیب سے پیاز کا ایسا اچار، جو سادے کھانے کو مزید ذائقہ دار بنا دے

جلدی چارج بھی ہوگا اور بیٹری بھی سالوں چلے گی۔۔ جانیں 4 آسان ٹپس جو آپ کے پرانے موبائل میں بھی جان ڈال دیں

کولر میں مٹی کے برتن رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں بجلی کا بل آدھا کرنے کی آسان ٹپ