پردے کو ایسے تہہ لگائیں اور پھر۔۔ بغیر اے سی کے گھر کو 10 گھنٹے تک کیسے ٹھنڈا رکھیں؟


آج کل گرمی کی وجہ سے نا تو انسان کہیں باہر نکل سکتا ہے نہ ہی دوپہر میں آرام سے سو سکتا ہے. اس کی وجہ یہ ہے کہ گھر تو گھر، فرش بھی جل رہا ہوتا ہے. اس لیے آج ہم آپ کو ایسا طریقہ بتانے جارہے ہیں جس سے جھلساتی گرمیوں کا آپ کا یہ مسئلہ ضرور حل ہوجائے گا. اس کے لئے آپ کو صرف پونچھا لگانے کا ٹب چاہیے اور ایک موٹا کپڑا اور پھٹکری. ٹب میں تازہ پپانی بھر کر پھٹکری دو سے تین بار چلائیں اور پھر آئس کیوب ڈال کر پانی ٹھنڈا کر لیں اور اس پانی سے پونچھا لگائیں. دو سے تین بار آدھے گھنٹے کے وقفے سے اس پانی سے پونچھا لگائیں اس سے گھر کا فرش 6 گھنٹوں تک ٹھنڈا رہے گا. گھر کو مزید ٹھنڈا رکھنے کے لئے پردے اتار پر پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں اور ایک دو گھنٹے کے لئے ڈیپ فریزر میں رکھ دیں. پھر ٹھنڈے پردے کھڑکی پر لگا کر کھڑکی کھول دیں اس سے آپ کا کمرہ 9،10 گھنٹے کے لئے اے سی جتنا ٹھنڈا ہوجائے گا. اسی طرح ایک طریقہ یہ ہے کہ صبح فجر کے وقت گھر کی تمام کھڑکیاں کھول دیں اور صبح 9 بجے بند کردیں. اس دوران چلنے والی ٹھنڈی ہوا گھر کو خوب ٹھنڈا کردے گی.

مزید ٹپس اینڈ ٹرکس

بجلی کا بل آدھے سے بھی کم۔۔ جانیں بغیر آن کیے کپڑے استری کرنے کا وہ راز جو آپ کے ہزاروں روپے بچائے

چٹخارے دار پیاز کا اچار۔۔ آج ہی بنائیں آسان سی ترکیب سے پیاز کا ایسا اچار، جو سادے کھانے کو مزید ذائقہ دار بنا دے

جلدی چارج بھی ہوگا اور بیٹری بھی سالوں چلے گی۔۔ جانیں 4 آسان ٹپس جو آپ کے پرانے موبائل میں بھی جان ڈال دیں

کولر میں مٹی کے برتن رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں بجلی کا بل آدھا کرنے کی آسان ٹپ