انورٹر اے سی لگانے کے بعد یہ کام ہر گز نہ کریں۔۔ جانیں اے سی کے مزے لینے کے باوجود بجلی کا بل آدھا کرنے کا آسان طریقہ


آج کل لوگ گرمی سے بچنے کے لیے انورٹر اے سی گھروں میں لگوا رہے ہیں. یہ اسپلٹ ایسی ٹیکنالوجی رکھتے ہیں جن کے بار میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ بجلی کا بل نان انورٹر اے سی کی نسبت آدھا آئے گا لیکن اکثر لوگ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ لاکھوں خرچ کر کے انورٹر اسپلٹ خریدنے کے باوجود ان کے بجلی کے بل پر کوئی فرق نہیں پڑا. آئیے جانتے ہیں کہ وہ کیا غلطی ہے جس کی وجہ سے آپ کا بل زیادہ آتا ہے. 26 پر چلانا کیوں ضروری ہے؟ انورٹر ٹیکنالوجی کے متعلق بات کی جائے تو یہ ایسی ٹیکنالوجی ہے جس میں کمرہ ٹھنڈا کرنے کے بعد کمپریسر خودبخود بند ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے بجلی کم خرچ ہوتی ہے. البتہ ضروری ہے کہ انورٹر اے سی کو 26 درجہ حرارت پر رکھ کر چلایا جائے کیونکہ انورٹر ٹیکنالوجی بنی ہی اس درجہ حرارت پر چلنے کے لئے ہے. اس سے کم درجہ حرارت پر اے سی امپئیر ڈراپ نہیں کرے گا اور بجلی کی بچت نہیں ہوگی. اسٹارٹ ہونے میں کتنے واٹ بجلی خرچ ہوتی ہے؟ دوسری سب سے اہم بات ایک ٹن انورٹر اے سی کو اسٹارٹ ہونے کے لئے 300 سے 400 واٹ بجلی درکار ہوتی ہے جبکہ ڈیڑھ ٹن اسپلٹ کو کم سے کم 450 سے 600 واٹ بجلی چاہیے ہوتی ہے. وہ غلطی جس سے بجلی کا بل زیادہ آتا ہے اکثر لوگ ایک بار انورٹر اے سی چلانے کے بعد اسے وقفے وقفے سے بند کرتے ہیں. ان کے خیال میں اس طرح اے سی بند کرنے سے بجلی کی بچت ہوتی ہے جبکہ کئی بار اے سی اسٹارٹ ہونے کے وجہ سے دو، تین گنا زیادہ یونٹ بجلی خرچ ہوتی ہے. جس سے بجلی کا بل بہت زیادہ آتا ہے. اس لئے کوشش کریں اے سی دیر سے کھولیں اور صرف اس وقت بند کریں جب دوبارہ نہ کھولنا ہو. پیک آوورز میں احتیاط تیسری سب سے اہم بات کہ اسپلٹ کو پیک آوورز میں بند رکھیں اور جس وقت اے سی چلائیں بجلی کی باقی چیزوں کا استعمال روک دیں تاکہ ایک ساتھ زیادہ یونٹ نہ خرچ ہوں.

مزید ٹپس اینڈ ٹرکس

لائٹ چلی گئی تو کمرہ کیسے ٹھنڈا کریں؟ شدید گرمی میں گھر اور فریج کو گھنٹوں ٹھنڈا رکھنے کے ٹوٹکے

اس کو لگاتے ہی گرمی دانے مرجھا گئے۔۔ گرمیوں میں اے جیسی ٹھنڈک دینے والا پریکلی ہیٹ پاؤڈر بنانے کا طریقہ

نہ مچھر کاٹیں گے اور نہ گرمی لگے گی۔۔ جانیں قربانی کے جانوروں کو کیڑے مکوڑوں اور گرمی سے نجات دلانے کے آزمائے ہوئے طریقے

صرف 10 منٹ میں پورا فریج کیسے صاف کریں؟ بکرا عید سے پہلے فریج کی صفائی اور اس میں جگہ بنانے کی چند آسان ٹپس