صرف 10 منٹ میں پورا فریج کیسے صاف کریں؟ بکرا عید سے پہلے فریج کی صفائی اور اس میں جگہ بنانے کی چند آسان ٹپس


بکرا عید میں چند ہی دن باقی ہیں. ایسے میں خاتون خانہ کا کام بہت بڑھ جاتا ہے. سب سے اہم کام وقت پر قربانی کے گوشت کو فریز کرنا ہے جس کے لئے فریج کا صاف ہونا بہت ضروری ہے. اس لئے آج ہم آپ کو صرف 10 منٹ میں ہی فریج کو صاف ستھرا کرنے کا طریقہ بتائیں گے. سب سے پہلے فریج کو بند کر کے تار الگ کردیں. اب فریزر میں جمی برف پر نمک چھڑک دیں. کچھ خواتین فریج صاف کرتے ہوئے گرم پانی بھی ڈالتی ہیں جو کافی خطرناک ہے اور اس سے فریج پھٹ بھی سکتا ہے کیونکہ فریج میں مختلف گیس موجود ہوتی ہیں. اگر آپ گرم پانی ڈالنا چاہتی ہیں تو گرم پانی میں نمک ڈال کر اسے برف پر ڈالیں اور اس بات کا دھیان رکھیں کہ پانی فریج یا فریزر پر براہ راست نہ لگے. اب برف جگہ چھوڑنے لگے تو اسے اسکریپر سے نکال کر بیسن میں ڈال دیں اور ایک برتن میں نمک، سرکہ اور پانی ڈال کر محلول تیار کر لیں. اس محلول میں موٹا تولیا بھگو کر فریج اور فریزر اچھی طرح پونچھ لیں. فریج میں جہاں جہاں زنگ لگ رہا ہو وہاں سرسوں یا زیتون کا تیل لگا لیں. اگر سبزی اور پھل موجود ہیں تو انھیں کاٹ کر ڈبوں میں رکھ دیں تاکہ جگہ بن سکے. فریزر کے نیچے نمک چھڑک دیں اس طرح برف دوبارہ نہیں جمتی. لیجیے آپ کا فریج عید پر گوشت وغیرہ محفوظ کرنے کے لیے تیار ہے.

مزید ٹپس اینڈ ٹرکس

چٹخارے دار پیاز کا اچار۔۔ آج ہی بنائیں آسان سی ترکیب سے پیاز کا ایسا اچار، جو سادے کھانے کو مزید ذائقہ دار بنا دے

جلدی چارج بھی ہوگا اور بیٹری بھی سالوں چلے گی۔۔ جانیں 4 آسان ٹپس جو آپ کے پرانے موبائل میں بھی جان ڈال دیں

کولر میں مٹی کے برتن رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں بجلی کا بل آدھا کرنے کی آسان ٹپ

اے سی بھی چلے گا اور بل بھی کم آئے گا۔۔ 2 آسان طریقے جن سے آپ بھی اپنا بجلی کا بل آدھا کرسکتے ہیں